عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سی پی جی آر اے ایم ایس میں 10 مرحلوں  کے اصلاحاتی عمل سے زیرالتوا معاملوں اور عوامی شکایات کو نمٹانے کے اوسط وقت میں نمایاں کمی آئی ہے ؛ سی پی جی آر اے ایم ایس  کے قیام کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ عوامی شکایات کا ازالہ ایک لاکھ/ماہ سے تجاوز کر گیا ہے: مرکزی وزیر جتیندر سنگھ

Posted On: 22 MAR 2023 2:51PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی  سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےکہا کہ  سی پی جی آر اے ایم ایس میں  10 مرحلوں والے اصلاحاتی عمل کی وجہ سے زیرالتوا  معاملوں اور عوامی شکایات کا نمٹانے  کے  اوسط وقت میں نمایاں کمی  ہوئی ہے۔ سال 2022 میں، وزارتوں/محکموں نے اگست میں 1.14 لاکھ عوامی شکایات (پی جی)، ستمبر میں 1.17 لاکھ عوامی شکایات ( پی جی)، اکتوبر میں 1.19 لاکھ عوامی شکایات (پی جی)، نومبر میں 1.08 لاکھ عوامی شکایات (پی جی)، دسمبر میں 1.27 لاکھ عوامی شکایات (پی جی) اور جنوری 2023 میں 1.25 لاکھ عوامی شکایات ( پی جی)  کو نمٹایا  ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کے قیام کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ عوامی شکایات کا ازالہ ایک لاکھ/ماہ سے تجاوز کر گیا ہے۔

لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  آج ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے شکایات کے ازالے کے معیار کو بہتر بنانے اور نمٹانے کے وقت کو کم کرنے کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں۔ حکومت نے 2022 میں سی پی جی  آر اے ایم ایس،سنٹرلائزڈ عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام کی 10 مرحلے والی اصلاحات کو نافذ   کیا۔ ان اصلاحات میں سی پی جی آر اے ایم ایس  7.0 کی ہمہ گیریت، اے آئی/ایم ایل کا استعمال کرکے تکنیکی اضافہ،  سی پی جی آر اے ایم ایس  پورٹل کا 22 شیڈول زبانوں میں ترجمہ، شکایات کے ازالے کے اشاریہ کو فعال کرنا، فیڈ بیک کال سینٹرز کا آپریشنلائزیشن،  سی پی جی آر اے ایم ایس  کے ساتھ  حکومت ہند کے ریاستی پورٹلز/ دیگر شکایات پورٹلوں  کے انضمام کے ذریعہ ون نیشن ون پورٹل، تمام کامن سروس سینٹرز  میں سی پی جی آر اے ایم ایس کی دستیابی کے ساتھ شمولیت اور آؤٹ رچ، سیووٹم اسکیم کے تحت شکایات کے ازالے کے افسران کی تربیت اور صلاحیت سازی، مرکزی وزارتوں/ محکموں اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ماہانہ رپورٹ کی اشاعت  کرنا اور ڈیٹا تجزیہ وغیرہ کے لیے ڈیٹا اسٹریٹیجی یونٹ کا قیام کرنا وغیرہ شامل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی وزارتوں/محکموں کے شکایات کو نمٹانے کا  اوسط  وقت 2021 میں 32 دن سے کم ہو کر 2022 میں 27 دن ہوگیا اور جنوری 2023 میں مزید کم ہو کر 19 دن رہ گیا ہے۔ فیڈ بیک کال سینٹر کی رپورٹ نے اشارہ دیا کہ 2022 میں 2,51,495 کال موصول ہوئیں جن میں سے 57,486  میں بہترین اور بہت اچھا رسپانس  ملا اور 73,817 کال میں لوگوں نے اپنے  اطمینان کا اظہار کیا۔ خراب  ریٹنگ دینے کے معاملوں میں  شکایت کنندہ کو اعلیٰ افسران کے پاس اپیل کرنے کا متبادل فراہم کیا جاتا ہے۔ سبھی وزارتوں/محکموں میں نوڈل اور سب نوڈل اپیلی اتھارٹیز  چلائی جا رہی ہیں۔

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3128)



(Release ID: 1909639) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu