صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ کی طرف سے چیتر سکھلادی، اوگادی، گڑی پڑوا، چیٹی چنڈ، نورہ اور سجیبو چئیراؤبا کی مبارکباد

Posted On: 21 MAR 2023 6:47PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ہم وطنوں کو چیتر سکھلادی، اوگادی، گڑی پڑوا، چیٹی چنڈ، نورہ اور سجیبو چئیراؤبا کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’چیتر سکھلادی، اوگادی، گڑی پڑوا، چیٹی چنڈ، نورہ اور سجیبو چئیراؤبا کے مبارک موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

ہندوستانی نئے سال کی آمد پر منائے جانے والے یہ تہوار ہمارے عقیدہ کی علامت اور ہماری قدیم ثقافت کے حامل ہیں۔ خوشی کے یہ تہوار ہمارے معاشرے میں سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو تقویت دیتے ہیں۔ ہم ان تہواروں کے ذریعے فطرت سے اظہار تشکر بھی کرتے ہیں۔

دعا ہے کہ یہ تہوار ہندوستان کی مختلف برادریوں کو محبت، ہم آہنگی اور پیار کے بندھن میں باندھیں اور سب کے لیے خوشی اور خوشحالی لائیں۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3089


(Release ID: 1909292) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri