نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے اگادی، گڈی پاڈوا، چیتر شکلادی، چیتی چاند، نورے اور سجیبو چیروبا کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی

Posted On: 21 MAR 2023 5:40PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے اگادی، گڈی پاڈوا، چیتر شکلادی، چیتی چاند، نورے اور سجیبو چیروبا کے موقع پر اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

" میں اپنے تمام شہریوں کو اگادی، گڈی پاڈوا، چیتر شکلادی، چیتی چاند، نورے اور سجیبو چیروبا کے مبارک موقع پر اپنی دلی مبارکباد اور نیک امنگوں پیش کرتا ہوں۔

بھارت کے مختلف حصوں میں مختلف ناموں سے جانے جانے والے یہ تہوار ہمارے روایتی نئے سال کے آغاز کی علامت ہیں اور ملک بھر میں خوشی اور یکجہتی کے جذبے کے ساتھ اس کا آغاز کرتے ہیں۔ یہ تہوار، جو شکل میں منفرد ہیں لیکن اپنی اصل میں ایک ہیں، ہماری مخلوط ثقافت کی خوشحالی کا ایک اور ثبوت ہیں۔

نیا سال سب کے لیے خوشیاں، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔

****

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3081



(Release ID: 1909277) Visitor Counter : 91