وزارت دفاع

آئی این ایس سجاتا نے پورٹ ماپوتو، موزمبیق کا دورہ کیا

Posted On: 21 MAR 2023 9:55AM by PIB Delhi

آئی این ایس سجاتا، جنوبی بحریہ کی کمان، کوچی میں واقع ایک جہاز نے 19 سے 20 مارچ تک سمندر پار تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر پورٹ ماپوتو، موزمبیق کا دورہ کیا۔ جہاز کا استقبال کیپٹن نتن کپور، ڈی اے پریٹوریا، کمانڈنٹ این آر این سیوا بابو، کوسٹ گارڈ نےافلوٹ سپورٹ ٹیم اور موزمبیکن نیوی سے کپتان فلورنٹینو جوز نارسیسو موزمبیکن نیوی بینڈ کی دھوم دھام اور جیٹی پر روایتی رقص پرفارمنس کے درمیان کیا ۔

کمانڈنگ آفیسر، آئی این ایس سجاتا نے  موزمبیق کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل یوجینیو ڈیاس دا سلوا موٹوکا،  جناب  اینیاس دا کونسیکاو کومیچے، ماپوتو کے میئر،  عزت مآب  سری انکن بنرجی، ہندوستان کے ہائی کمشنر اور کئی دیگر فوجی اور سویلین معززین سے ملاقات کی ۔

موزمبیکن بحریہ کے تقریباً 40 اہلکاروں نے کراس ڈیک ٹریننگ کے لیے جہاز کا دورہ کیا، جس میں تربیتی سہولیات کا  دورہ  اور معائنہ غوطہ خوری کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ، وی بی ایس ایس  اور ہلکے ہتھیاروں کی تربیت، بصری مواصلات اور مشینری کی دیکھ بھال اور جہاز میں صفائی شامل تھی۔ دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کے درمیان مختلف دیگر سرگرمیوں جیسے صبح کےمشترکہ یوگا سیشن، فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ سجاتا پر ایک استقبالیہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کئی ہندوستانی/ موزمبیکن معززین/ سفارت کاروں نے شرکت کی۔

ماپوتو، موزمبیق میں آئی این ایس سجاتا کے دورے نے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا ہے۔

1.jpg

 

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.3021



(Release ID: 1909031) Visitor Counter : 115