سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی نے  بنگلورو - میسور ایکسپریس وے سے متعلق  چھوٹے موٹے مسائل کو حل کیا

Posted On: 20 MAR 2023 10:02PM by PIB Delhi

این ایچ اے آئی بنگلورو-میسور ایکسپریس وے کے صارفین کی طرف سے اٹھائے گئے کچھ مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور اس نے  اینیمل اوور پاس پر کیریج وے کے توسیعی جوائنٹ کی مرمت اور سیلاب سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

ایک بڑے پل اور  آر او بی کے توسیعی جوڑوں کی اصلاح ایکسپریس وے کے کام کاج اور دیکھ بھال کے پروگرام کا ایک حصہ تھا جسے دوران سفر محسوس ہونے والے جھٹکوں کو دور کرنے اور پل پر سواری کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا تھا۔ مرمت کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اب اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

این ایچ اے آئی ساگاباسوانڈوڈی گاؤں کے نزدیک  پانی کی نکاسی کے مسئلے کو بھی حل کر رہا ہے۔ 17 مارچ 2023 کو ہونے والی غیر معمولی بارش کی وجہ سے 117 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے پر ایک مقام پر اینیمل اوور پاس کے قریب کیریج وے پر پانی بھر گیا۔ اس مقام پر پانی کی نکاسی کے انتظامات کو گاؤں والوں نے نالے پر مٹی ڈال کر روک دیا جس کے نتیجے میں مین کیریج وے پر پانی کھڑا ہو گیا۔ اس سے نمٹنے کے لیے، این ایچ اے آئی نے بارش کے پانی کے بہاؤ کو آسان بنانے کے لیے پائپ کی دو قطاروں کے ساتھ پائپ ڈرین بچھائی ہے۔ یہ کام 19 مارچ 2023 کو مکمل ہو چکا ہے اور تب سے ٹریفک آسانی سے رواں دواں ہے۔

ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ مقامی رہائشیوں نے سروس روڈ کی عدم دستیابی کو بھی اجاگر کیا ہے۔ یہ ایک رسائی کنٹرول ہائی وے ہے جس کے دونوں طرف 112 کلومیٹر 2 لین سروس روڈ کی فراہمی ہے۔ ایکسپریس وے پر مسافروں کی مزید مدد کرنے کے لیے، این ایچ اے آئی نے ایک  حادثات کے بندوبست  کا مضبوط سسٹم بھی لگایا ہے جس میں ایمبولینسز، گشتی گاڑیاں اور کرینوں کی تعیناتی شامل ہے تاکہ ہنگامی حالات اور گاڑیوں کی خرابی سے نمٹا جاسکے ۔ اب، این ایچ اے آئی سروس روڈ بنا رہا ہے اور مقامی لوگوں کو راستے کی سہولت کے لیے اس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ این ایچ اے آئی نے سروس روڈ پر مناسب نکاسی کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں جس میں آر سی سی ڈرین کی تعمیر بھی شامل ہے۔ سروس روڈ تک مناسب رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سڑک پر تقریباً 55,000 مسافر گاڑیاں چل رہی  ہیں۔ این  ایچ آئی اے کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی بنا پر سفر کا وقت 4 گھنٹے سے کم ہو کر 1.5 گھنٹے ہو گیا ہے۔

این ایچ اے آئی نے 117 کلومیٹر طویل بنگلور-میسور ایکسپریس وے کی تعمیر کا  کام مکمل کرلیا ہے اور اسے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ پورے ملک میں لاگو این ایچ ایکٹ اور فیس کے قواعد کے مطابق ٹول لگایا جا رہا ہے۔ پریکٹس کے مطابق، پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد بھی مسافروں کے لیے خوشگوار سفر کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی معمولی خرابی  کو ٹھیک کرنے اور ختم کرنے کے لیے 90 دن فراہم کیے جاتے ہیں۔

این ایچ اے آئی  پورے ملک میں ہائی وے استعمال کرنے والوں کو خوشگوار، محفوظ اور  آرام دہ سفر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

*************

ش ح ۔س ب ۔ رض

U. No.3019



(Release ID: 1909028) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada