وزارات ثقافت

سول 20 انڈیا 2023 کی افتتاحی کانفرنس کا پہلا مکمل اجلاس ‘ماحولیات کے ساتھ ترقی کا توازن’ کے موضوع پر منعقد ہوا


اجلاس مربوط جامع صحت، پائیدار اور لچکدار کمیونٹیز، لائف، دریاؤں کے احیاء اور پانی کے انتظام پر مرکوز ہے

Posted On: 20 MAR 2023 2:44PM by PIB Delhi

سول-20 (سی 20) انڈیا 2023 کی ابتدائی کانفرنس کا پہلا مکمل اجلاس آج (20 مارچ 2023) ناگپور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا موضوع ‘‘ماحولیات کے ساتھ ترقی کا توازن’’ تھا۔ سابق چیف انفارمیشن کمشنر ستیانند مشرا نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے مقررین میں کلنٹن ہیلتھ ایکسیس انیشی ایٹو کے کلینیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اینڈی کارمون، ڈاکٹر میرل ڈی کروک، پروفیسر، انوورنمینٹل ٹیکنالوجی، ٹی یو ڈیلفٹ، نیدرلینڈز، مجولی، آسام کے ماہر ماحولیات جادو پیینگ اور اندرا کھورانہ، کمشنر برائے سیلاب اور خشک سالی سے متعلق پیپلز ورلڈ کمیشن شامل تھے۔

اجلاس میں سول 20 انڈیا 2023 کے مندرجہ ذیل ورکنگ گروپس کا احاطہ کیا گیا: مربوط جامع صحت: دماغ، جسم اور ماحول؛ پائیدار اور لچکدار کمیونٹیز: آب و ہوا، ماحولیات اور خالص صفر اہداف؛ ماحولیات کے لیے طرز زندگی (لائف)، دریاؤں کے احیاء اور پانی کے انتظام۔ اجلاس میں جن ورکنگ گروپوں کے متعلقہ کوآرڈینیٹرز نے خطاب کیا، وہ تھے، ڈاکٹر پریا نائر، اسکول آف میڈیسن، امرت وشو ودیاپیٹھم، ڈاکٹر منیشا سدھیر، پرووسٹ، امرت وشوودیا پیٹھم، ڈاکٹر گجانن ڈانگے، صدر یوجک اور واسوکی کلیان سندرم، ست سنگ فاؤنڈیشن، انڈیا۔

ستیانند مشرا نے بطور چیئرمین کہا کہ ورکنگ گروپ کے تمام موضوعات کے ساتھ ساتھ ایک مشترکہ موضوع چلتا ہے جو یہ ہے کہ انسان اپنے ماحول اور فطرت پر منحصر ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ماتا امرتانندمئی (امّا) سول 20 انڈیا 2023 کی چیئرمین کے طور پر اپنے خیالات کی تشہیر کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر پریا نائر نے جامع صحت کے تصور کی وضاحت کی جس میں صحت اور ماحول کے درمیان تعلق شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ورکنگ گروپ نے جامع صحت پر سرگرمیوں سے متعلق بہترین مثالیں (ادداہرن) تلاش کیں۔ انہوں نے دماغی صحت، غذائیت، بزرگوں کی صحت اور زندگی کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرنے کے بارے میں تفصیل سے بتایا کہ مجموعی صحت، غیر متعدی بیماری، ایک صحت، اور خواتین اور بچوں کی صحت جامع صحت کے لازمی اجزاء ہیں۔

ڈاکٹر منیش سدھیر نے کہا کہ ورکنگ گروپ نے  موسمیاتی استحکام اور سماجی انصاف؛ پائیدار ترقی کے لیے ماحولیاتی پائیداری، صفر کاربن اخراج کے بندوبست اور ہمدردی سے چلنے والے نقطہ نظر پر مشتمل چار ذیلی موضوعات پر توجہ مرکوز کی۔

گجانن ڈانگے نے کہا کہ طرز زندگی اور ترقی آپس میں جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قدر پر مبنی ڈھانچے کے ساتھ اہداف پر مبنی ڈھانچے کا اضافہ کرنا چاہیے۔ قدر پر مبنی نقطہ نظر کے ڈھانچے کا اضافہ ماحول پر مرکوز طرز زندگی کی کلید ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستانی ترقی کے طریقے کو دنیا کے سامنے لے کر جائیں گے۔

واسوکی کلیان سندرم نے ندیوں کے تحفظ کی اہمیت پر بات کی۔ دریاؤں کا غائب ہونا اور آبی ذخائر کی آلودگی ایک تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے پانی کے انتظام میں پانچ آر - کم کریں، دوبارہ استعمال کریں، دوبارہ چارج کریں، ری سائیکل کریں اور احترام کریں، کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثبت علامت ہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ جیسی دنیا بھر کی حکومتیں دریاؤں کو زندہ ہستی کے طور پر تسلیم کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر اینڈی کارمون نے کہا کہ صحت پر گفتگو کرتے ہوئے دو موضوعات بہت اہم ہیں: مساوات اور صنفی انضمام اور جامع صحت۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں دور دراز علاقوں میں رہنے والے اور پسماندہ معاشرے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی صحت کے مسائل پر غور وفکر کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر مرلے ڈی کریو نے پانی کے چکر کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بنی نوع انساں نے پانی کا چکر توڑ دیا۔ سائنسدانوں اور محققین کے طور پر ہم اسے بہتر بنانے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی کو حل کرنا اور اسے محدود کرنا ہمارے پاس پانی کے چکر کو ٹھیک کرنے کا واحد موقع تھا۔

اندرا کھرانہ نے موسمیاتی تبدیلی، خشک سالی اور سیلاب کے موضوع پر بات کی۔ انہوں نے بارش کے پانی کے تحفظ کی اہمیت پر بات کی۔ انہوں نے پانی کے تحفظ کے لامرکزی نقطہ نظر کے بارے میں بات کی جس میں مقامی حکمت عملی اور فصلوں کی کاشت کو ماحولیات اور خطے کی بارشوں کے ساتھ ہم آہنگی میں دیکھنا ہے۔ انہوں نے کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صفر کاربن اخراج پر توجہ دینا کافی نہیں ہے، بلکہ پانی کے تحفظ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق کسی بھی بحث کے ایجنڈے میں پانی ہونا ضروری ہے۔

جادو پیانگ نے جنگلات کے تحفظ میں اپنے کام کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے درخت لگانے اور ان کی پرورش کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف لگائے جائیں بلکہ ان کی پرورش بھی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لگائے ہوئے جنگلات نے حیوانات کے تنوع کو جنم دیا ہے۔ ان کے جنگل کے نیچے ایک پروجیکٹ کھولا گیا جو ماحول سے محبت اور احترام اور درخت لگانے کا درس دے رہا تھا۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی بجائے ایک درخت لگائیں۔

ستیانند مشرا نے تمام مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اجلاس کا اختتام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ماحولیات سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture18PN0.jpg

ستیانند مشرا، سابق چیف انفارمیشن کمشنر (سی آئی سی) 20 مارچ 2023 کو ناگپور میں سی-20 کے آغاز کے اجلاس سے پہلے ‘ماحولیات کے ساتھ ترقی کے توازن’ پر مکمل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture2JZQ8.jpg

20 مارچ 2023 کو ناگپور میں سی-20  کے آغاز کے اجلاس سے پہلے، مجولی، آسام کے ماہر ماحولیات جادو پیینگ،‘ماحولیات کے ساتھ ترقی کے توازن’ پر مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 3002)



(Release ID: 1908930) Visitor Counter : 140