زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر نے عالمی سطح پر ’انٹر نیشنل ایئر آف دی ملیٹ‘2023 میں تعاون اور اسے بڑھاوا دینے کے احکامات نوڈل ادارے نیفیڈ(این اے ایف ای ڈی)کو دیئے


نیفیڈ نے ملیٹ سے جڑی کوششوں میں مدد کے لئے زراعت و کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے ہیں

نیفیڈ نے ملیٹ  پر مرکوز اسٹارٹ اَپس کے لئے مارکیٹنگ لنکیج کو وسعت دینا شروع کردیا ہے، نیفیڈ بازار ریٹیل اسٹورز میں ملیٹ کارنر اور دہلی-این سی آر میں ملیٹ وینڈنگ مشینیں لگائے گا

Posted On: 20 MAR 2023 4:45PM by PIB Delhi

زراعت و کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے عالمی سطح پر ’انٹر نیشنل ایئر آف دی ملیٹ‘2023 میں تعاون دینے اور اسے بڑھا وا دینے کے لئے اپنے نوڈل ادارے نیفیڈ کو احکامات دیئے ہیں۔

جناب تومر کی رہنمائی میں نیفیڈ نے ملیٹ سے جڑی پہلوں اور کوششوں کو آگے بڑھانے کے لئے زراعت و کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط بھی کئے ہیں۔

اشتراک کے تحت نیفیڈ نے ملیٹس پر مرکوز اسٹارٹ اَپس کے لئے مارکیٹنگ لنکیج کو وسعت دینا شروع کردیا ہے۔اِن میں نیفیڈ بازار ریٹیل اسٹورس میں ملیٹ کارنر تیار کرنااور دہلی –این سی آر میں ملیٹس وینڈنگ مشینیں لگانا شامل ہیں۔ ہم غذائیت سے بھرپور ملیٹس کو بڑھاوا دینے اور ملیٹس پرمبنی پکوانوں کے توسط سے ہندوستان کی مالامال تاریخ پر بیداری پیدا کرنے کے لئے دہلی ہاٹ، آئی این اے میں ایک ملیٹس ایکسپیرئنس سینٹر قائم کرنے کے عمل میں ہیں۔

جناب تومر نے کہا کہ اہم غذا اور مشروب اِکائیوں اور پبلک و پرائیویٹ دونوں صنعتوں سمیت تمام مرکزی وزارتوں اور ریاستی سرکاروں کو ہندوستان کو ’ملیٹ کے لئے عالمی مرکز‘کی شکل میں قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ’انٹرنیشنل ایئر آف دی ملیٹس‘2023 کو ایک ’عوامی تحریک‘ بنانے کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔

جناب   تومر نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستا ن نے یکم دسمبر 2022 سے جی-20 کی صدارت حاصل کی ہے اور ملک پہلی بار جی-20لیڈروں کے چوٹی اجلاس کا انعقاد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی -20 کی صدارت اور ’انٹر نیشنل ایئر آف دی ملیٹ‘کا انعقاد ایک ساتھ ہورہا ہے، جو  غذائی تحفظ اور تغذیہ کے شعبے میں ہندوستان کی طاقت دکھانے کا ایک مناسب وقت مہیا کرتا ہے، جس میں ملیٹ بہت اہم کردار ادا کریں گے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ملیٹس کو مقبول بنانے کے لئے اور انٹرنیشنل ایئر آف دی ملیٹس‘2023 کو ایک بڑی کامیابی بنانے کے لئے تمام بین الاقوامی اور قومی انعقادوں میں ملیٹس کو شامل کرنا بے حد اہم ہے۔

زراعت و کسانوں کی بہبود کے سیکریٹری جناب منوج آہوجا نے بتایا کہ مرکز نے وزارتوں ؍محکموں اور ریاستی سرکاروں سے سال 2023 میں ہونے والی تمام جی -20میٹنگوں کے دوران آئی وائی او ایم-23کو مناسب طور سے دکھانے اور نمائش کرنے کی گزارش کی ہے۔ساتھ ہی یہ بھی گزارش کی گئی ہے کہ وزارتی سطحی میٹنگوں ، وزارتوں اور محکموں کی میٹنگوں کے لئے اور ریاستی سرکاریں ملیٹ ایکسپیریئنس فراہم کرنے کے مقصد سے جہاں بھی ممکن ہو ملیٹ ہیمپرس، ملیٹ کی برانڈنگ-ہوائی اڈے سے لے کر شہر کی طرف اور انعقاد کی جگہ تک ، لنچ ؍ڈنر میں ملیٹس کے پکوان اور اسنیک  شامل کئے جائیں، ملیٹ اسٹال اور کیفے ، ملیٹ رنگولی اور ملیٹ مواد وغیرہ کو شامل کریں۔

جناب آہوجا نے کہا کہ ٹاسک فورس کی میٹنگوں کے لئے درج ذیل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے-فراہم کئے گئے ہیمپرس میں ایک یا دو ملیٹ مصنوعات ، پروگرام کی جگہوں اور ہوائی اڈوں پر برانڈنگ ، ملیٹ مواد، ملیٹس پکوان اور اسنیکس، ملیٹ اسٹال اور کیفے۔

اس سلسلے میں نیفیڈ کو خاص طور سے کیوریٹیڈ –ملیٹ پر مبنی ہیمپرس فراہم کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی، جو ملیٹ کی ثقافتی تاریخ ، ملیٹس کے گھر پر بننے والے پکوانوں اور ملیٹس کے صحت اور تغذیہ سے متعلق فائدوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

نیفیڈ نے پریمیم کوالٹی والے ملیٹ گِفٹ ہیمپرس تیار کئے ہیں، جنہیں جودھ پور، راجستھان میں محنت و روزگار کی وزارت کی قیادت میں جی-20 اولین ایمپلائمنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں دکھایا گیا ہے۔یہ ہیمپرس انٹرنیشنل ایئر آف دی ملیٹ-2023کو بڑھاوا دینے کے نظریے کے ساتھ تیار کئے گئے ہیں اور ملیٹ پر مبنی مصنوعات کی تشہیر کے لئے حمایت اور عہد کا اظہار کرتے ہیں۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 3005)



(Release ID: 1908913) Visitor Counter : 83