شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کے لیے منظورشدہ بجٹ
مرکزی حکومت کی وزارتوں / محکموں نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے سال 2014-15 سے 10 فیصد جی بی ایس کے تحت 384561.62 کروڑ روپئے سے زائد کی رقم خرچ کی ہے
حکومت ہند نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کو اعلیٰ ترجیح دی ہے
Posted On:
20 MAR 2023 4:07PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے وزیر ، جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ حکومت ہند نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کو اعلیٰ ترجیح دی ہے۔ مجموعی طور پر 55 غیر مستثنیٰ مرکزی حکومتوں/ محکموں کو شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں مرکزی شعبے اور مرکز کے ذریعہ اسپانسر شدہ اسکیموں کے لیے اپنا مجموعی بجٹی تعاون (جی بی ایس) کا کم سے کم 10 فیصد خرچ کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی وزارتوں / محکموں نے شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے سال 2014-15 سے 10 فیصد جی بی ایس کے تحت 384561.62 کروڑ روپئے سے زائد خرچ کیے ہیں۔ شمال مشرقی خطے کے لیے 10 فیصد جی بی ایس کے تحت سال 2014-15 سے 2022-23 (31.12.2022 تک) کی مدت کے دوران بجٹی تخمینے (بی ای)، نظرثانی شدہ تخمینے (آر ای) اور حقیقی اخراجات کی تفصیلات مندرجہ ذیل فہرست میں دی گئی ہیں۔
فہرست: 2014-15 سے 10 فیصد جی بی ایس کے تحت بجٹی تخمینہ (بی ای)، نظرثانی شدہ تخمینہ (آر ای) اور حقیقی اخراجات
(کروڑ روپئے میں)
|
سال
|
بجٹی تخمینہ
|
نظرثانی شدہ تخمینہ
|
حقیقی اخراجات
|
نظرثانی شدہ تخمینہ کی فیصد کے طور پر حقیقی اخراجات
|
2014-15
|
36,107.56
|
27,359.17
|
24,819.18
|
90.72
|
2015-16
|
29,087.93
|
29,669.22
|
28,673.73
|
96.64
|
2016-17
|
29,124.79
|
32,180.08
|
29,367.9
|
91.26
|
2017-18
|
43,244.64
|
40,971.69
|
39,753.44
|
97.03
|
2018-19
|
47,994.88
|
47,087.95
|
46,054.80
|
97.81
|
2019-20
|
59,369.90
|
53,374.19
|
48,533.80
|
90.93
|
2020-21
|
60,112.11
|
51,270.90
|
48,563.82
|
94.72
|
2021-22
|
68,020.24
|
68,440.26
|
70,874.32
|
103.56
|
2022-23
|
76,040.07
|
72,540.28
|
47,920.63*
|
66.06*
|
Total
|
|
|
3,84,561.62
|
|
ذرائع: مرکزی بجٹ کی وضاحت 11/23 ، مختلف برس۔
نوٹ: اصل اخراجات کے اعداد و شمار عارضی ہیں اور وزارت خزانہ کے ذریعہ جانچ کے تابع ہیں۔
*31.12.2022 تک، 55 غیر مستثنیٰ وزارتوں/محکموں کے مطابق۔
|
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2994
(Release ID: 1908860)
Visitor Counter : 123