وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سول-20 انڈیا 2023 ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ناگپور میں منعقد کی گئی

Posted On: 20 MAR 2023 1:02PM by PIB Delhi

سول-20 انڈیا 2023 ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ آج (20 مارچ 2023) ناگپور میں شروع ہوئی۔ اس میٹنگ میں اسٹیئرنگ کمیٹی (ایس سی) کے اراکین، بین الاقوامی مشاورتی کمیٹی (آئی اے سی) کے اراکین اور سول-20 انڈیا 2023 ورکنگ گروپ کے کوآرڈینیٹرس نے شرکت کی۔ رام بھاؤ مہلگی پربودھینی کے وائس چیئرمین اور سول-20 انڈیا سکریٹریٹ کے سرپرست ونے سہسر بدھے بھی اجلاس میں موجود تھے۔

میٹنگ میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران میں سوامی امرت سوروپ آنند، صدر، امرت وشوا ودیاپیٹھم، انڈیا، وجے کے، نامبیار، ریٹائرڈ بھارتی سفیر اور سول 20 انڈیا کے شیرپا، 2023، وویکانند کیندر کے کل ہند نائب صدر، نیویدیتا بھیڑے،  جی ای ایس ٹی او ایس، برازیل سے الیسندر نیلو اور ٹرویکا ممبر سول 20 انڈیا 2023 سے مارٹین ریچرٹس، سابق یورپی کمشنر آف جسٹس، لکسمبرگ، ندھی گوئل، شریک بانی اور ڈائریکٹر، رائزنگ فلمز۔ آہ مفتوچن، شیرپا سول 20 انڈیا 2023 اور سودیش سنگھ، سوس شیرپا، سول 20 انڈیا 2023، کرن ڈی ایم، سوس شیرپا، سول 20 انڈیا 2023 نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-03-20at1.00.33PMTXGL.jpeg

ستیانند مشرا، سابق سی آئی سی، ناگپور میں سول-20 انڈیا 2023 ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-03-20at12.57.34PMM3VL.jpeg

گجانن ڈانگے، یوجک اور نیشنل کوآرڈینیٹر، لائف ورکنگ گروپ لائف اسٹائل فار انوائرنمنٹ (لائف) کے موضوع پر بات کرتے ہوئے

میٹنگ میں موجود آئی اے سی کے ممبران میں کلنٹن ہیلتھ ایکسیس انیشی ایٹو کے کلینیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اینڈی کارمون، جیوتسنا موہن، ریجنل کوآرڈینیٹر (ایشیا)، ایشین ڈویلپمنٹ الائنس، بینی بخوری، دی پرکارسا، انڈونیشیا، گیلرمینا ایلانیز، گلوبل ایڈوکیسی کی ڈائریکٹر اور پالیسی، ایڈز ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن اے ایچ ایف، ریکارڈو مورو، سکریٹری جنرل، ایل وی آئی اے، اٹلی، پیڈرو بوکا، ابونگ برازیل، شیام پراندے، گلوبل کوآرڈینیٹر، سیوا انٹرنیشنل اور ڈاکٹر ششی بالا، صدر، انٹرنیشنل کونسل آف کلچرل اسٹڈیز شامل تھے۔

وجے نمبیار نے مندوبین کا خیرمقدم کیا اور سوامی  سوامی امرت سوروپ آنند سے گزارش کی کہ وہ افتتاحی کلمات پیش کریں۔ سوامی امرت سوروپ آنند نے کہا کہ وقت، کوشش اور بھگوان کی تعریف زندگی میں سب سے ضروری عناصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روحانیت زندگی کا لازمی حصہ ہے۔ سوامی امرت سوروپ آنند نے کہا کہ حکومتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ عام آدمی کے بنیادی سطح کے مسائل کو سنیں اور ان مسائل کا حل تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنی پالیسیوں کے ذریعے اس سمت میں پوری کوشش کر رہے ہیں۔

آہ مفتوچن نے کہا کہ سول-20 جی20 کے ایک باضابطہ شراکتی گروپ کے طور پر اب بھی متعلقہ ہے اور سماجی مسائل کو شامل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول 20 کے عزائم مزید پرجوش ہونے کی ضرورت ہے۔ سول 20 کو بھی ٹھوس سفارشات دینے کی ضرورت ہے جو تکنیکی اور سیاسی طور پر ممکن ہوں۔

اس کے بعد فلور کو بحث کے لیے کھول دیا گیا اور شرکاء نے سول-20 انڈیا ورکنگ گروپس کی سرگرمیوں اور تصورات پر اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کئے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2992)


(Release ID: 1908825) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil