زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

‘‘اے جی لائیو-2023: دی ملّیٹ چیلنج’’- اسٹارٹ اپس پر مبنی موٹے اناجوں کے پہلو کو اجاگر کرنے والا اجلاس، گلوبل شری انّ کانفرنس کے حصے کے طور پر منعقد کیا گیا

Posted On: 18 MAR 2023 8:53PM by PIB Delhi

‘‘اے جی لائیو-2023- دی ملّیٹ چیلنج’’ آج نئی دہلی میں گلوبل شری انّ کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیاگیا۔ اس کامقصد موٹے اناجوں پر مبنی جدت طرازوں/ صنعت کاروں، سرمایہ کاروں اور دیگر متعلقہ فریقوں اور شراکت داروں کے مابین ملاقاتوں اور تبادلۂ خیال میں اضافہ کرکے ایک زبردست اثر قائم کرنا اور موٹے اناجوں کے مخصوص مسائل، چنوتیوں اور چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔ نوجوان صنعت کاروں اور جدت طرازوں نے موٹے اناجوں پر مبنی اپنی اختراعی مصنوعات اور اشیاء وٹیکنالوجیز کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ممتاز کاروباری افراد، انکوبیٹرس اور سرمایہ کاروں پر مشتمل ایک مقتدر جیوری کے سامنے اپنی ان مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کو پیش کیاتاکہ سرمایہ کی فراہمی اور انکوبیشن سے متعلق ممکنہ مواقع کو یقینی بنایاجاسکے۔

اے جی ٹیک سے متعلق سی آئی آئی کورگروپ کے چیئرمین اورآئی ٹی سی لمیٹڈ کے زرعی اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کاروباری اداروں کے گروپ سربراہ جناب ایس سیوکمار،انٹلیکچول پراپرٹی اور ٹیکنالوجی مینجمنٹ(آئی پی اینڈ ٹی ایم) آئی سی اے آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نیوروبھوشن، ٹاٹا کنزیومر سول فل پرائیویٹ لمیٹڈکے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرشانت پرمیشورن، اومنی اور پارٹنرس کے شراکت دار جناب سبھادیپ سانیال، کیسپئن امپیکٹ انویسٹمنٹ ڈائریکٹر جناب ایمانووئل مرے، منڈالا کیپٹل کے ڈائریکٹر جناب گورو کمار، پیپسی کو کے تحقیق وترقی کے ڈائریکٹر میزان الرحمان، سوشل الفاکی سینئرپورٹ فولیو انالسٹ، محترمہ مہیماجوشی، کیپٹل مارکیٹس اینڈ اسٹریٹجک الائنس، سموناتی فائنانشیل انٹرمیڈیشین اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے اے وی پی جناب روہت ڈھانڈا اور نیسلے تحقیق وترقی کے مرکز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اورسربراہ جناب جگدیپ مراہر،جیوری کے ممتاز ارکان میں شامل تھے۔

50 درخواست کنندگان کے گروپ میں سے 10 جدت طرازوں کو منتخب کیا گیا اور خیالات کی جدت، مصنوعات کی رسائی اور دائرۂ کار، فنڈس کی دستیابی سے متعلق استحکام اور دیگر ضرورت امور سمیت مختلف پیمانوں پر ان کا تجریہ کیا گیا۔

فاتح ادارہ ایگروزی آرگینکس پرائیویٹ لمیٹڈ، کسانوں، کسانوں سے متعلق پیداواری کمپنیوں، ایس ایچ جی اور صنعت کاروں کے لیے فصل کی کٹائی کے بعد کم خرچ، کفایتی  کم لاگت والے اسٹوریج سے متعلق طریق کار فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ ان اناجوں کو زیادہ عرصہ سے محفوظ رکھا جاسکے اورانہیں نقصان پہنچانے والے کیڑے مکوڑوں سے بچایا جاسکے۔

پہلا رنراپ ادارہ، ‘‘سم مور فوڈس پرائیویٹ لمیٹڈ’’ ، نوڈلس، پاستہ، سوئیاں اور کوکیز وغیرہ جیسے کانے کی مقبول مصنوعات میں غیر صحت بخش اجزاء کو صحت بخش اجزاء میں تبدیل کرکے، موٹے اناجوں سے تیارکردہ غذایت بخش اشیاء فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

دوسرا رنراپ ادارہ ‘‘گرانس گڈنیس’’، ‘‘میڈان انڈیا’’ غذائی اشیاء تیارکررہا ہے جو موٹے اناجوں پر مبنی صحت بخش، غذائیت سے بھرپور خوراک کو، صحت اور تندرستی کے تئیں بیدار صارفین کو پیش کررہا ہے۔

*************

ش ح ۔ع م ۔ ج ا

U. No.2971



(Release ID: 1908692) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Telugu , Marathi , Hindi