محنت اور روزگار کی وزارت

جناب بھوپیندر یادو کا کہنا ہے کہ دنیا نے مل کر صحت یاب ہونے اور بحالی کو انسان مرتکز عمل بنانے کا عزم کیا ہے


عالمی سماجی تحفظ اور پوری دنیا میں اس کی نقل و حمل ایک اہم مسئلہ ہے: شری یادو

Posted On: 20 MAR 2023 8:52AM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا ہے کہ دنیا نے مل کر صحت یاب ہونے اور بحالی کو انسان مرتکز عمل بنانے کا عزم کیا ہے۔ امرتسر میں منعقد ہونے والی ایل 20 افتتاحی میٹنگ سے ورچوئل طور سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہمارے کارکن اس متحرک ماحول میں پھلنے پھولنے کے لیے ضروری مہارتوں اور معلومات سے لیس ہوں۔

جناب یادو نے کہا کہ عالمی سماجی تحفظ اور پوری دنیا میں اس کی منتقلی ایک اہم مسئلہ ہے جس پر ہمیں توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر غیر رسمی شعبے کو سماجی تحفظ کے دائرے میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی تحفظ کے لیے سماجی انشورنس اور سماجی امداد کی اسکیموں کا پائیدار امتزاج ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم کے ’ناری شکتی‘ یا ’خواتین کی طاقت‘ کے وژن کے ساتھ ہم  آہنگی کامظاہرہ کرتے ہوئے جناب یادو کہا کہ مزدور نفری میں خواتین کی شرکت کو بڑھانا ہوگا جس کے نتیجے میں مساوی، جامع اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل ہوگی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ جی 20 کا تھیم ’واسودھیو کٹمبکم‘ ایک زمین، ایک خاندان اور ایک مستقبل کے تصور کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا جی 20 کو فیصلہ کن اور عمل پر مبنی بنانے کا وژن ہمیں جی 20 میٹنگوں کے لیے ٹھوس نتائج حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

جناب یادو نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں، جی20 اور ایل20 میٹنگوں نے مختلف پالیسی اقدامات کے ذریعے لیبر مارکیٹ کے چیلنجوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے جن پر وسیع پیمانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ابھرنے اور تکنیکی تبدیلی کے نتیجے میں کام کی دنیا میں بے مثال تبدیلیاں آئی ہیں، جن میں روزگار کی نئی شکلوں کا اضافہ، ڈیجیٹلائزیشن، مخصوص معیشت وغیرہ شامل ہیں۔

جناب یادو نے کہا کہ جی 20 کے زیراہتمام ایل 20 نے بہت ہی ٹھوس اور متعلقہ موضوعات کا انتخاب کیا جن میں عالمی سماجی تحفظ، سوشل سیکورٹی فنڈ کی منتقلی، مزدور نفری میں خواتین کی شرکت میں اضافہ اور کام کا مستقبل وغیرہ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جی20 ممالک کی تمام ٹریڈ یونینز قابل عمل نتائج کے ساتھ سامنے آئیں گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے جی 20 کی صدارت سنبھالنا ایک تاریخی واقعہ ہے اور یہ ہمیں دنیا کے چیلنجوں سے اجتماعی طور پر نمٹنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

 

 

 

**********

 

 

ش ح۔ س ب۔ ف ر

 

U. No.2964



(Release ID: 1908661) Visitor Counter : 102