امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج سنٹرل یونیورسٹی آف گجرات کے چوتھے کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے نوجوانوں کو کئی شعبوں میں بے پناہ مواقع فراہم کیے ہیں

مودی جی کی نئی تعلیمی پالیسی میں ہندوستان کے نوجوانوں کو دنیا کے نوجوانوں کے سامنے اسٹیج پر کھڑا کرنے کی طاقت ہے

نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد ایسے طلباء پیدا کرنا ہے جو قومی فخر کے ساتھ ساتھ عالمی فلاح و بہبود کا جذبہ بھی رکھتے ہوں

جو شخص تاحیات طالب علم رہتا ہے وہ معاشرے اور ملک کے نظام کو ہموار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

یہ طلبہ اور نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک عظیم ہندوستان کی تخلیق کے مقصد کو حاصل کریں اور اسے کامیاب بنائیں

سنٹرل یونیورسٹی آف گجرات نے بہت کم وقت میں اعلیٰ معیارات حاصل کیے ہیں اور ایک بہت اچھی لائبریری قائم کرکے طلبہ کے لیے مطالعہ کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے

ہم اپنی مقامی زبانوں کے ذخیرہ الفاظ کو بڑھا سکتے ہیں، کیونکہ ہماری تمام زبانیں لچکدار ہیں، اس سے ہمیں اپنی زبانوں کو وسعت دینے میں مدد ملے گی

Posted On: 19 MAR 2023 9:12PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج سنٹرل یونیورسٹی آف گجرات کے چوتھے کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00172GD.jpg

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے پروگرام میں موجود طلباء سے کہا کہ وہ اپنے اندر کے طالب علم کو کبھی مرنے نہ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء زندگی کی بنیاد پر اپنی ترقی کے ذریعے ملک کی ترقی میں بڑا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل یونیورسٹی آف گجرات نے بہت کم وقت میں بہت اعلیٰ معیار حاصل کیا ہے اور ایک بہت اچھی لائبریری قائم کر کے طلباء کے لیے مطالعہ کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XBMO.jpg

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ آج ڈگری حاصل کرنے والے اس بیچ کو امرت مہوتسو بیچ کے نام سے جانا جائے گا، کیونکہ یہ سال آزادی کے امرت مہوتسو کا سال ہے اور یہ تمام طلبہ کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کے امرت مہوتسو کو منانے کے تین مقاصد عوام کے سامنے رکھے ہیں۔ سب سے پہلا ملک کے نوجوانوں کو آزادی کی جدوجہد اور آزادی سے پہلے کی تاریخ سے روشناس کرانا۔ دوسرا، 75 سال کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرنا اور تیسرا، 75 سے 100 سال کے سفر کو عزائم کا سفر بنانا اور ہندوستان کو دنیا کے ہر میدان میں پہلا مقام دلانے کا عزم کرنا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے 75 سے 100 سال کے عرصے کو امرت کال کہا ہے اور یہ عزم کے ذریعے کامیابی کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب 130 کروڑ لوگ ایک قدم آگے بڑھتے ہیں تو ملک 130 کروڑ قدم آگے بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا کے ہر میدان میں عظیم بنانے کی ذمہ داری سب سے پہلے ملک کے نوجوانوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ عظیم ہندوستان کی تعمیر  کے مقصد کو حاصل کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003271L.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی 2020 واحد ایسی تعلیمی پالیسی ہے جس پر کوئی تنازعہ یا مخالفت نہیں ہوئی اور سب نے اسے قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلیمی پالیسی ہندوستان کے نوجوانوں کو دنیا کے نوجوانوں کے سامنے اسٹیج پر کھڑا کرنے کی طاقت رکھتی ہے، کیونکہ یہ وسیع غور و خوض کے بعد تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی نے ہماری تعلیم کو تنگ نظری کے دائرے سے نکالنے کا کام کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ تعلیم کا مقصد ڈگری، اچھی نوکری یا ذاتی زندگی میں راحت و آسائش حاصل کرنا نہیں ہے، بلکہ ایک مکمل انسان بننا ہے۔ اس سمت میں ہمیشہ کوششیں کی جانی چاہئیں اور یہ تعلیمی پالیسی آپ کو اس کا پورا موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی ہندوستانی اقدار پر مبنی ہے، لیکن اس میں جدید ترین تعلیم کے تمام عناصر شامل ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد ایسے طلبا کو تیار کرنا ہے جو قومی فخر کے ساتھ ساتھ عالمی فلاح و بہبود کے جذبے سے بھی لبریز ہوں، ساتھ ہی اس پالیسی میں عالمی شہری بنانے کی تمام صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XMNP.jpg

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں مادری زبان پر خصوصی زور دیا گیا ہے، کیونکہ انسان اپنی زبان میں اچھی طرح سوچ سکتا ہے، بہتر صلاحیت کے ساتھ تحقیق کر سکتا ہے اور اس میں تجزیہ کرنے اور فیصلے لینے کی صلاحیت بھی بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں زبان کی اہمیت کو برقرار رکھنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پرائمری تعلیم کو مادری زبان میں لازمی قرار دینے کا انتظام کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہماری تمام زبانیں لچکدار ہیں، لہٰذا ہمیں اپنے ذخیرۂ الفاظ کو بڑھا کر اسے آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں اعلیٰ تعلیم میں لچک لانے کے لیے بھی شقیں رکھی گئی ہیں، ساتھ ہی ای لرننگ پر بھی زور دیا گیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ملک کے نوجوانوں کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2016 میں ملک میں 724 اسٹارٹ اپس تھے جو 2022 میں بڑھ کر 70 ہزار سے زائد ہو گئے ہیں۔ مزید برآں، 107 اسٹارٹ اپ یونیکورن کلب میں ہیں، جبکہ 2016 میں صرف 4 تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کل اسٹارٹ اپس میں سے 45 فیصد خواتین اور لڑکیاں چلا رہی ہیں اور 45 فیصد اسٹارٹ اپ ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں میں ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی جی نے کئی شعبوں کی نشاندہی کرکے میک ان انڈیا اسکیم شروع کی اور اس میں کئی نئے شعبے کھولے گئے۔ اس کے نتیجے میں، ہندوستان کی تجارتی اشیاء کی برآمدات 400 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں اور پی ایل آئی اسکیم کے ذریعے 4 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی جی نے نوجوانوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے بہت سے شعبے کھولے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک کی آزادی کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ہندوستان یقیناً ہر میدان میں دنیا میں پہلا مقام حاصل کرے گا۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

19.03.2023


(Release ID: 1908641) Visitor Counter : 147