ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چھتیس گڑھ کے براڈ گیج نیٹ ورک کی  100فیصدبرق کاری


برق کاری  سے لائن ہاول کی لاگت 2.5 گنا کم ہو جائے گی

Posted On: 18 MAR 2023 4:46PM by PIB Delhi

سال 2030 تک نیٹ زیرو کاربن اخراج کا ہدف حاصل کرنے کے سلسلے میں ، انڈین ریلوے نے چھتیس گڑھ کے موجودہ براڈ گیج نیٹ ورک کی  100 فیصد برق کاری کردی ہے۔ 1,170 کلومیٹر روٹ کی برق کاری کے نتیجے میں لائن ہول لاگت میں کمی (تقریباً 2.5 گنا کم)، بھاری نقل و حمل کی گنجائش، سیکشن کی  صلاحیت میں اضافہ، الیکٹرک لوکو کی آپریٹنگ اور دیکھ بھال کی لاگت میں کمی، توانائی کی بچت اور درآمد شدہ خام تیل پر انحصار  کم کرنے سے نقل و حمل کے ماحول دوست موڈ سے  زرمبادلہ کی بچت ہو رہی ہے۔ مزید برآں، ریلوے کی 100فیصد برقی نیٹ ورک کی پالیسی کےسلسلے میں اب برق کاری کے ساتھ ہی  نئے براڈ گیج نیٹ ورک کو منظوری دے جائے گی۔

ریاست چھتیس گڑھ کا علاقہ جنوب مشرقی وسطی اور مشرقی ساحلی ریلوے کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ بلاس پور، رائے پور، درگ اور کوربا وغیرہ چھتیس گڑھ کے کچھ اہم ریلوے اسٹیشن ہیں: ۔ بلاس پور، چھتیس گڑھ کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن ہے اور ممبئی-ہوڑہ  مین لائن پر واقع ہے۔ یہ ایک اہم جنکشن ہے اور ممبئی، دہلی، کولکتہ، چنئی، حیدرآباد اور بنگلور جیسے بڑے شہروں کو جوڑتا ہے۔ ریاست چھتیس گڑھ میں ملک کے سب سے زیادہ مال کی لوڈنگ ہوتی ہے اور یہاں سے ریلوے کی اہم آمدنی ہوتی ہے۔ ریلوے نیٹ ورک چھتیس گڑھ سے ملک کے دیگر حصوں میں معدنیات، زرعی پیداوار اور دیگر سامان کی نقل و حمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ریاست چھتیس گڑھ کی کچھ خاص ٹرینیں ہیں: درگ-جگدل پور ایکسپریس، چھتیس گڑھ ایکسپریس، سمتا ایکسپریس، کلنگا اتکل ایکسپریس۔ یہ ٹرینیں ریاست کے مختلف حصوں اور ہندوستان کے دیگر بڑے شہروں تک آسان رابطہ فراہم کرتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-2938


(Release ID: 1908479) Visitor Counter : 110