بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

بین الاقوامی ایس ایم ای کنونشن، 2023 کے تیسرے سالانہ ایڈیشن  کا انعقاد نئی دہلی میں 19 سے 21 مارچ تک

Posted On: 18 MAR 2023 6:27PM by PIB Delhi

بین الاقوامی ایس ایم ای  کنونشن 2023 (آئی ایس سی ) کا تیسرا سالانہ ایڈیشن کا انعقاد ایم ایس ایم ای  کی وزارت اور وزارت خارجہ، انڈیا ایس ایم ای  فورم اور  مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ مشترکہ طور پرایک کلیدی ریاستی شراکت دار اور اتر پردیش  حکومت کے ایسوسی ایٹ اسٹیٹ پارٹنر کے طور پر ہونے جارہا ہے۔ انٹرنیشنل نیٹ ورک فارایس ایم ای (آئی این ایس ایم ای ) اور ورلڈ یونین آف اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ڈبلیو یو ایس ایم ای ) بین الاقوامی شراکت دار ہیں اور ٹاٹا  اے آئی اے  نئی دہلی میں 19 سے 21 مارچ 2023 تک آئی ایس سی  2023 کے لیے انشورنس پارٹنر ہے۔

ایم ایس ایم ای  کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے، معزز مہمانوں کے ساتھ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے- معزز مہمانوں  میں ، ایم ایس ایم ای  کے وزیر مملکت ،جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما، اور وزارت خارجہ میں وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ،مدھیہ پردیش حکومت میں ایم ایس ایم ای  اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر، جناب اوم پرکاش سکلیچا اور اتر پردیش حکومت میں ، ایم ایس ایم ای، کھادی، دیہی صنعت، ریشم اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب راکیش سچن  شامل ہیں ۔اس کے علاوہ  مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران بھی اس افتتاحی تقریب میں موجود ہوں گے۔

اس سال آئی ایس ای ،2023 میں  1500 سے زیادہ ایس ایم ای  کے  شرکت کی توقع  ہے جس میں مرکزی توجہ کا مرکز ہندوستان کے چار بڑے سن رائز سیکٹر ہیں، جس میں  صاف صفائی کی ٹیکنولوجی  کا شعبہ اور سبز توانائی ، مینوفیکچرنگ، خدمات کا شعبہ  اور خوردنی اشیا کی ڈبہ بندی کا شعبہ  اور زرعی آلات کا شعبہ شامل ہے۔

متعدد پینل مباحثے ہوں گے جن کا مقصد ایم ایس ایم ای  کے لیے پائیدار ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے قابل عمل بصیرت اور سفارشات فراہم کرنا اور ایس ایم ای  کو گلوبل ویلیو چینز میں شامل کرنا، اسٹریٹجک پارٹنرشپ بنا کر، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھانا، جدت پر توجہ مرکوز کرنا، معیارات اور ضوابط کی تعمیل، اور مالیت تک رسائی حاصل کرنا ہے۔

اس ایڈیشن میں  دو روزہ کانفرنس  ، 3 روزہ  پاور بزنس بریک فاسٹ  اور کامیاب اور ہم خیال  کاروباریوں اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ نیٹ ورکنگ  فراہم کرنے  کا بھی پروگرام ہے۔

*****

ش ح ۔ا م۔

U:2941



(Release ID: 1908420) Visitor Counter : 86


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil