زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

موٹے اناج کو شری ان قرار دے کر وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘‘معجزاتی خوراک’’ کو ایک نیا معنی اور جہت دی: جناب نریندر سنگھ تومر


مرکزی وزیر زراعت نے موٹے اناج (شری ان) سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کیا

Posted On: 18 MAR 2023 1:42PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر نے آج نئی دہلی میں موٹے اناج (شری ان) سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کیا۔ موٹے اناج (شری ان) سے متعلق عالمی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی مہمان خصوصی تھے۔

اپنے خطاب میں جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ موٹے اناج کا بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم) -2023 عالمی پیداوار میں اضافہ، موثر پروسیسنگ اور فصل کے بہتر استعمال اور موٹے اناج کو خوراک باسکٹ کے ایک اہم جزو کے طور پر فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230318-WA00759H74.jpg

جناب تومر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر اقوام متحدہ نے سال 2023 کو موٹے اناج کا بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم) قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت دیگر مرکزی وزارتوں، تمام ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر موٹے اناج کی پیداوار اور کھپت کو بڑھانے کے لیے مشن کے انداز میں کام کر رہی ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20230318-WA00749PHP.jpg

جناب تومر نے کہا کہ سبزی خور کھانوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے وقت موٹا اناج خوراک کا ایک متبادل نظام فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ متوازن غذا کے ساتھ ساتھ ایک محفوظ ماحول میں بھی حصہ ڈالتا ہے اور انہیں بنی نوع انسان کے لیے قدرت کا تحفہ قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا اور افریقہ موٹے اناج کی فصلوں کی پیداوار اور کھپت کے بڑے مراکز ہیں، خاص طور پر بھارت، نائجر، سوڈان اور نائیجیریا موٹے اناج پیدا کرنے والے بڑے ممالک ہیں اور ان کی یہ خواہش ہے کہ موٹے اناج دنیا بھر میں کھانے کی ہر پلیٹ میں فخر کا مقام حاصل کرے۔

موٹے اناج ایشیا اور افریقہ میں کاشت کی جانے والی پہلی فصلیں تھیں، جو بعد میں دنیا بھر میں ترقی یافتہ تہذیبوں کے لیے خوراک کے ایک اہم ذریعہ کے طور پر پھیل گئیں۔

قبل ازیں جناب تومر نے کہا کہ اس نئے سال 2023 کے آغاز پر گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی سے ملاقات ان کے لیے بہت خوشی کی بات رہی اور گیانا کے لوگوں کی بھلائی کے لیے انہوں نے نیک تمنائیں اور دعائیں کیں۔ جناب تومر نے 8-10 جنوری 2023 کو اندور میں منعقدہ 17ویں پرواسی بھارتیہ دوس کنونشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونے پر ڈاکٹر علی کا شکریہ ادا کیا اور صدر موصوف کو باوقار پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2933)



(Release ID: 1908356) Visitor Counter : 85