وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے ہندوستانی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت کو مزید تقویت دینے کے لیے،ایچ اے ایل سے چھ ڈورنیئر-228 طیاروں کے لیے 667 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 10 MAR 2023 6:06PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 10 مارچ 2023 کو ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے لیے، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچاے ایل) سے 667 کروڑ روپے کی لاگت سے، چھ ڈورنیئر-228 طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس طیارے کو فضائیہ، روٹ ٹرانسپورٹ رول اور مواصلاتی فرائض کے لیے استعمال کیا ہے۔ اس کے بعد، اسے آئی اے ایف کے ٹرانسپورٹ پائلٹس کی تربیت کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ چھ طیاروں کی موجودہ لاٹ ایک اپ گریڈ شدہ ایندھن کی بچت والے انجن کے ساتھ پانچ بلیڈ کمپوزٹ پروپیلر کے ساتھ خریدی جائے گی۔

یہ طیارہ شمال مشرق کے نیم تیار/مختصر رن ویز اور ہندوستان کے جزیروں کی سلسلے سے مختصر فاصلے کے آپریشن کے لیے مثالی طور پر موزوں ہے۔ چھ طیاروں کا اضافہ، دور دراز علاقوں میں آئی اے ایف کی آپریشنل صلاحیت کو مزید تقویت دے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(14)2CID.jpg

*****

U.No. 2884

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1908317) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Marathi , Hindi