الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ہندوستان کا ہدف 2026-2025 تک الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو 24 لاکھ کروڑ روپے تک بڑھانا ہے، اس سے 10 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی: ‘نیو انڈیا فار ینگ انڈیا’ اجلاس میں وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر


کرناٹک کے 15 لاکھ سے زیادہ نوجوان ہندوستانی مستقبل کے لیے تیار ہنر کی تربیت حاصل کریں گے: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

Posted On: 17 MAR 2023 5:41PM by PIB Delhi

ہنر مندی اور صنعت کاری نیز الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کہا کہ نریندر مودی حکومت کا ہدف 26-2025 تک الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو 24 لاکھ کروڑ روپے تک بڑھانا ہے۔ اس سے 10 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LFJL.jpg

جناب راجیو چندر شیکھر ‘نیو انڈیا فار ینگ انڈیا’ یعنی نوجوان بھارت کے لئے نیا بھارت اقدام کے ایک حصے کے طور پر جنانا جیوتی آڈیٹوریم میں گورنمنٹ شری کرشنا راجندر سلور جوبلی ٹکنالوجیکل انسٹی ٹیوٹ (ایس کے ایس جے ٹی آئی)، بنگلورو اور دیگر کالجوں کے تقریباً 1500 طلباء سے بھرے سامعین سے خطاب کر رہے تھے۔

‘اپو’ کو یاد کرتے ہوئے (مقبول کنڑ اداکار پونیتھ راجکمار جیسا کہ انہیں عام طور پر اسی نام سے جانا جاتا ہے) ان کی سالگرہ کے موقع پر شری راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ اس دن کو ‘اسپورتی دینا’ یا تحریک حاصل کرنے کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور طلباء کے ساتھ #IndiaTechade میں مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اس سے زیادہ مناسب موقع کوئی نہیں ہو سکتا۔

جب جناب نریندر مودی نے 2014 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا، اس سے پہلے اور 2014 کے بعد کے ہندوستان کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ملک آج ایک اہم موڑ پر ہے - اس کی تاریخ کا سب سے دلچسپ دور اور طلباء کی موجودہ نسل ‘ آزاد ہندوستان کی تاریخ کی خوش قسمت ترین نسل ’ہے۔

جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ‘‘آج ہندوستانی نوجوان ہندوستان کے ٹیکنالوجی کے عہد میں ملک کی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ 90,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس ہیں، جن میں 110 ایک یونیکون شامل ہیں، جس میں ہندوستان کے نوجوان بڑا حصہ ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اتنی کامیابی اپنی محنت اور کوششوں کی وجہ سے حاصل کی ہے نہ کہ کسی کنکشن یا مشہور آخری نام کی وجہ سے’’۔  انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں کی بدولت غیر فعال جمہوریت اور حکمرانی کی پرانی داستان کو فعال جمہوریت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی میں بدل دیا گیا ہے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022RFR.jpg

خطاب کے بعد وزیر موصوف نے طلباء کے ساتھ ایک انٹریکٹو سیشن کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے ہنر مندی، آر اینڈ ڈی اور اختراعی ماحولی نظام، کاروباری مواقع اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے ساتھ حالیہ ملاقات سے متعلق ان کے سوالات کے جوابات دیے۔

‘ڈبل انجن سرکار’ کے تصور پر ایک سوال کے جواب میں جناب راجیو چندر شیکھر نے وضاحت کی کہ اگر مرکز اور ریاستوں میں حکومت مشترکہ مقاصد کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں، تو اقتصادی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ایک ٹرین کی طرح اگر آپ زیادہ رفتار اور سرعت حاصل کرنے کے لیے زیادہ ہارس پاور کا استعمال کرتے ہیں، تو معاشی مواقع اور ترقی بھی زیادہ مضبوط اور یقینی طور پر ہوتی ہے، اگر ریاستوں اور مرکز کا مشترکہ ہدف ہو’’۔

ایس وی بی بحران اور اسٹارٹ اپس کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لئے ہندوستانی حکومت کے کردار کے بارے میں ایک سوال پر وزیر موصوف نے کہا کہ ‘‘ہندوستانی بینکنگ نظام کسی بھی دوسرے ملک کے بینکنگ نظام کے مقابلے میں بہت زیادہ لچکدار اور مضبوط ہے۔ اس لیے اسٹارٹ اپس کو اپنے پسندیدہ بینکنگ پارٹنرز کے طور پر ہندوستانی بینکوں کا انتخاب کرنا چاہیے’’۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ‘‘کرناٹک کے کم از کم 15 لاکھ نوجوان ہندوستانیوں کو صنعت سے متعلقہ مستقبل کے لیے تیار ہنر کی تربیت دی جائے گی’’۔ انہوں نے  سیلس فورس،ٹروسیلر اور رینساس جیسی کمپنیوں کے ہندوستان میں دفاتر کھولنے کی مثالیں پیش کیں، یہ اجاگر کرنے کے لیے کہ کس طرح مواقع وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور ہنر مندی نوجوان ہندوستانیوں کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار کرنے میں مدد کرے گی۔

‘نوجوان بھارت کے لیے نیا بھارت’ جناب راجیو چندر شیکھر کی طرف سے شروع کی گئی بات چیت کا ایک سلسلہ ہے، جس میں اسکول اور کالج کے طلباء وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ڈیجیٹل اور کاروباری میدان میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بات چیت کرتے ہیں۔ آڈیٹوریم میں موجود طلباء اور فیکلٹی کی طرف سے سیشن کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2917)



(Release ID: 1908279) Visitor Counter : 95


Read this release in: Marathi , English , Tamil