زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل نئی دہلی میں‘موٹے اناج  (شری ان) سے متعلق عالمی کانفرنس’ کا افتتاح کریں گے


وزیراعظم نریندر مودی موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 پر ایک ڈاک ٹکٹ اور سک بھی جاری کریں گے

چھ ممالک کے وزرائے زراعت اس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ عالمی کانفرنس میں 100 سے زائد ممالک سے شرکت ہوگی

Posted On: 17 MAR 2023 7:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل نئی دہلی میں ‘موٹے اناج (شری ان) سے متعلق عالمی کانفرنس’ کا افتتاح کریں گے اور شرکاء سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وہ موٹے اناج کے بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم) - 2023 پر ایک ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کریں گے۔ پروگرام کے دوران آئی سی اے آر-آئی آئی ایم آر کے مہارت کے عالمی مرکز کے طور پر اعلان کے ساتھ موٹے اناج پر ایک ویڈیو بھی جاری کیا جائے گا۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ افتتاحی پروگرام کے دوران ایتھوپیا اور گیانا کے سربراہان مملکت کے ویڈیو پیغامات چلائے جائیں گے۔ پروگرام میں چھ ممالک کے وزرائے زراعت شرکت کریں گے۔ وزرائے زراعت کے لیے گول میز اجلاس اور دو طرفہ میٹنگیں بھی بلائی جائیں گی۔ عالمی کانفرنس میں 100 سے زائد ممالک کی شرکت کی توقع ہے اور دنیا بھر سے متعدد اسٹیک ہولڈرز بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

6 دسمبر 2022 کو اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے موٹے اناج کے بین الاقوامی سال-2023 کے لیے روم، اٹلی میں ایک باضابطہ افتتاحی پروگرام کا اہتمام کیا۔ موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کے جشن کے تسلسل میں ہندوستان نے اس پہلی عالمی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پیش کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے 5 مارچ 2021 کو 2023 کو موٹے اناج کا بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم) قرار دیا۔ حکومت ہند کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کو 72 ممالک نے حمایت دی۔ اس اعلامیے کے ذریعے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا مقصد غذائی تحفظ اور غذائیت کے لیے غذائی اناج (موٹے اناج) کے بارے میں بیداری کو بڑھانا، آر اینڈ ڈی اور توسیع میں سرمایہ کاری کو بڑھانا اور اسٹیک ہولڈرز کو موٹے اناج کی پیداواری صلاحیت اور معیار کو بہتر بنانے کی ترغیب دینا ہے۔ حکومت ہند کا مقصد موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کو کاشتکار، صارفین اور آب و ہوا کے مجموعی فائدے کے لیے ایک عوامی تحریک بنانا ہے۔

رفتار کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت ہند نے موٹے اناج کے بین الاقوامی سال 2023 کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کسانوں، اسٹارٹ اپس، برآمد کنندگان، خردہ کاروبار، ہوٹل ایسوسی ایشنز اور ملک و بیرون ملک حکومت کے مختلف شعبے کو شامل کرکے ایک کثیر فریقی شمولیت کا طریقہ اختیار کیا ہے اور ہندوستان کو ‘موٹے اناج کا عالمی مرکز’ قرار دینا ہے۔ سال 2023 موٹے اناج کو اپنانے اور فروغ دینے کے لیے قومی اور عالمی سطح پر ایک سال طویل مہم اور متعدد سرگرمیوں کا مشاہدہ کرے گا۔

دو روزہ گلوبل ملیٹس (شری ان) کانفرنس کے دوران انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی)، ایسوسی ایشنز جیسے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی)، فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی)، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی ایچ ڈی سی آئی آئی) اور صنعت کے ذریعہ موٹے اناج کی ویلیو چین، موٹے اناج کے صحت اور غذائی فوائد، آب و ہوا کی تبدیلی اور پائیداری سے متعلق موضوعات پر غور و خوض کرنے کے مقصد سے تمام مندوبین اور شرکاء کے لیے متوازی کانفرنسیں اور تکنیکی سیشن منعقد کیے جائیں گے۔

ان متوازی کانفرنسوں/سیشنز میں ڈاکٹر جیکولین ہیوز، ڈائریکٹر جنرل، آئی سی آر آئی ایس اے ٹی، جناب جونگ جن کم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اور علاقائی نمائندہ برائے ایشیا اور بحرالکاہل، ایف اے او؛ جناب کپل دیو، کرکٹر؛ محترمہ گیتا پھوگٹ، ریسلر، دولت مشترکہ کھیلوں کی گولڈ میڈلسٹ؛ شیف تھامس گگلر، صدر، شیفس کی ورلڈ ایسوسی ایشن، وغیرہ جیسی معزز شخصیات پدم ایوارڈ یافتہ کسانوں کے معزز سامعین کے ساتھ شرکت کریں گے۔

موٹے اناج کے فروغ کے لیے 50 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی خریداروں، درآمد کنندگان، برآمد کنندگان اور پروسیسرز کی شرکت کے ساتھ ایک نمائش-مع- خریدار-فروخت کنندہ میٹنگ (بی ایس ایم) بھی منعقد کی جائے گی۔ 100 سے زائد اسٹالز کی نمائش میں موٹے اناج پر مبنی پکانے کے لئے پوری طرح تیار اور کھانے کے لئے پوری طرح تیار پروڈکٹس، موٹے اناج پر مبنی اسٹارٹ اپس، برآمد کنندگان اور مختلف بین الاقوامی اور قومی شیفز کے لائیو کوکنگ سیشنز کی نمائش کریں گے۔

دو روزہ کانفرنس میں فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اور)/ کسانوں کے خود امدادی گروپس، اسکولوں، زرعی یونیورسٹیوں، کرشی وگیان کیندرز (کے وی کے)، گرام پنچایتوں، مشترکہ خدمات مراکز (سی ایس سی)، کوآپریٹو اداروں، ہوٹل مینجمنٹ اسکول، ہندوستانی سفارت خانے اور ہندوستانی برادری وغیرہ کی وسیع پیمانے پر شرکت بھی دیکھنے کو ملے گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2918)



(Release ID: 1908278) Visitor Counter : 106