صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نیپال کے صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفت و شنید کی

Posted On: 17 MAR 2023 5:50PM by PIB Delhi

صدر  جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج شام (17 مارچ 2023) کو نیپال کے محترم صدر جمہوریہ جناب رام چندر پوڈیل کے ساتھ ٹیلی فون پر گفت و شنید کی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اس وقت کیرلا کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے وہاں سے جناب پوڈیل کو ٹیلی فون کیا اور انہیں نیپال کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

دونوں ممالک کے صدور نے بھارت اور نیپال کے درمیان منفرد اور کثیر جہتی تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے باہمی تعاون کو آگے لے جانے اور دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان دوستانہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیالات کیے۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ مرمو نے اعتماد ظاہر کیا کہ بھارت اور نیپال کے درمیان تعلقات صدر پوڈیل کی رہنمائی میں مزید بلندی سے ہمکنار ہوں گے۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2915



(Release ID: 1908270) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil