صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے ترواننت پورم میں شہری استقبالیہ میں شرکت کی۔ ‘کڈمباشری’ کی سلور جوبلی تقریب کا افتتاح کیا اور ‘اُنّتھی’  کا آغاز کیا

Posted On: 17 MAR 2023 1:43PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج  (17 مارچ، 2023) ترواننت پورم میں حکومت کیرالہ کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے گئے شہری استقبالیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر، صدر جمہوریہ نے 'کڈمباشری' کی سلور جوبلی تقریب کا افتتاح کیا -  جو دنیا میں خواتین کے سب سے بڑے اپنی  مدد آپ  نیٹ ورکس میں سے ایک ہے اور  ایس سی اور ایس ٹی کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے  نوجوانوں کے درمیان روزگار اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک چھتری پروگرام 'اُنتھی' کا آغاز کیا۔   انہوں  نے ملیالم میں ترجمہ شدہ تکنیکی، انجینئرنگ اور ڈپلومہ کتابوں کی ریلیز کابھی مشاہدہ  کیا ۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ کیرالہ کے سرسبز و شاداب جنگلات، خوبصورت ساحل اور بیک واٹر، دلفریب پہاڑیاں، خوبصورت جھیلیں، دریا، ڈولتے ہوئے ناریل کے درخت اور بھرپور حیاتیاتی تنوع،  اِسے 'خدا کا اپنا ملک' بناتا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ کیرالہ سب سے زیادہ پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ صحت کے ریزورٹس کا بھی ایک بڑا مرکز ہے، خاص طور پر وہ جو فطرت کے علاج اور آیوروید پر مبنی ہیں۔ کیرالہ کے باصلاحیت اور محنتی لوگوں نے اپنے خلوص، مہارت اور کاروبار کے لیے عالمی سطح پر عزت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کیرالہ کے لوگوں کی تعریف کی،جنہوں نے انتہائی قابل احترام ملیالی تارکین وطن کے ذریعے ہندوستان کی شان کو دوبالا کیا ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ کیرالہ کے لوگوں کا عالمی نقطہ نظر قابل تقلید ہے۔ کیرالہ میں، تمام عقائد اور مذاہب کے لوگ اس خوبصورت ریاست کی زبان اور ثقافت سے جڑے ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر رہ رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ کیرالہ میں جنس کا تناسب ملک میں اب تک سب سے بہتر ہے۔ کیرالہ میں خواندگی کی شرح بھی سب سے زیادہ ہے ،جس میں خواتین کی خواندگی بھی شامل ہے۔ زچگی کی صحت کو فروغ دینے اور بچوں کی اموات کو روکنے کے معیارات پر، کیرالہ کی کارکردگی ملک میں سب سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی بھی معاشرے میں خواتین کو اہم کردار دیا جاتا ہے ، تو اس سے معاشرے کی مجموعی بہتری ہوتی ہے۔ کیرالہ میں خواتین کو زیادہ تعلیم یافتہ اور بااختیار بنایا گیا ہے ، جو کہ کئی انسانی ترقی کے اشاریوں میں کیرالہ کی بہتر کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے یقین ظاہر کیا کہ کیرالہ کے پڑھے لکھے اور سرشار نوجوان ‘امرت کال’ کے دوران ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں زبردست  تعاون پیش کریں گے ۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-2878



(Release ID: 1907962) Visitor Counter : 101