بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کم از کم اجرت کی قومی اسکیم

Posted On: 16 MAR 2023 2:16PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت، کھادی اور گاؤں کی صنعت کے کمیشن (کے وی آئی سی) کے ذریعے کھادی کاریگروں کی ترقی کے لیے کھادی وکاس یوجنا کے تحت مختلف اسکیموں پر عمل پیرا ہے:

  1. ترمیم شدہ مارکیٹنگ ترقیاتی امداد (ایم ایم ڈی اے) کا 35 فیصد مقدار کاریگروں کو کپاس، اونی، پولی واسٹرا کے کے آئیز کی صورت میں ترغیب کے طور پر فراہم کیا جاتا ہے اور ایم ایم ڈی اے کی 30 فیصد مقدار کے آئیز کو ریشم کے لیے ترغیب کے طور پر فراہم کی جاتی ہے۔
  2. آسان اور تھکاوٹ سے پاک کام کے ماحول کے لیے انفرادی اور گروپ ورکشیڈ کی تعمیر کے لیے ورکشیڈ اسکیم کے تحت مالی مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔

مذکورہ بالا امور کے علاوہ کاریگر کی کتائی کی اجرت  یکم اپریل 2023 سے 7.50 روپے فی ہانک تا 10.00 روپے فی ہانک بڑھ جائے گی اور کاٹن کھادی، اونی کھادی اور پولی واسٹرا کے لیے بنائی کی اجرت میں 10 فیصد اضافہ ہو گا۔

کے وی آئی سی نے کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) سے کپاس خریدی ہے۔ کے وی آئی سی کپاس کی فصل کے موسم یعنی ستمبر اور اکتوبر کے دوران اضافی مقدار کی خریداری سمیت کافی خام مال کا ذخیرہ خریدتا اور برقرار رکھتا ہے۔

حکومت نے کم از کم اجرت کی قومی اسکیم کو کھادی کارکنوں پر لاگو کرنے کی تجویز نہیں دی ہے کیونکہ کھادی کاریگر کھادی سرگرمیوں میں جزو وقتی کام کے طور پر شامل ہوتے ہیں جس میں اجرت ان کی پیداواری صلاحیت کے لحاظ سے پیس ریٹ سسٹم پر مبنی ہوتی ہے۔ زراعت اور دیگر طبقات کے ہنر مند / نیم ہنر مند / غیر ہنر مند مزدوروں کے لئے کم از کم اجرت 8 گھنٹے کے ٹائم ریٹ سسٹم پر مبنی ہے جو کھادی سیکٹر پر لاگو نہیں ہے۔

کے وی آئی سی ایکٹ کے مطابق 'کھادی' کا مطلب ہے ہندوستان میں کپاس، ریشم یا اونی یارن کے ہاتھ سے بنے ہوئے ہینڈ لوم پر بنے ہوئے کپڑے یا کسی بھی دو یا اس طرح کے تمام یارن کے مرکب سے، جب کہ ریڈی میڈ گارمنٹس کے لیے ایسی کوئی پابندیاں نہیں ہیں۔

یہ اطلاع بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2814)


(Release ID: 1907856)
Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu