سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کی حفاظت

Posted On: 16 MAR 2023 2:17PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی کہ کسی بھی دوسرے تکنیکی ایپلی کیشن کی طرح الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن بھی سائبر حملوں اور سائبر سیکیورٹی کے واقعات کے لیے حساس ہیں۔ ہندوستانی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی-ان)، جسے ہندوستان میں سائبر سکیورٹی کے واقعات کو ٹریک کرنے اور ان کی نگرانی کرنے کا پابند بنایا گیا ہے، نے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنوں سے متعلق پروڈکٹس اور ایپلی کیشنز میں کمزوریوں کی رپورٹس حاصل کی اور انتباہات اور خطرے کے نوٹس جاری کیے جس میں تدارک کے اقدامات تجویز کیے گئے۔ سی ای آر ٹی-ان مسلسل بنیادوں پر کمپیوٹرز اور نیٹ ورکس کی حفاظت کے لیے تازہ ترین سائبر خطرات اور انسدادی اقدامات سے متعلق الرٹس اور مشورے جاری کرتا ہے۔

حکومت سائبر سیکیورٹی کے مختلف خطرات سے پوری طرح واقف اور باخبر ہے اور ہیکنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سرگرمی سے اقدامات کر رہی ہے۔ حال ہی میں مطلع کردہ سائبر سیکورٹی ڈائریکشن میں سی ای آر ٹی-ان نے اب تمام واقعات کے لیے لازمی طور پر سی ای آر ٹی-ان کو رپورٹ کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ سی ای آر ٹی-ان نے سائبر حملوں اور سائبر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک سائبر کرائسز مینجمنٹ پلان مرتب کیا ہے تاکہ مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں اور محکموں، ریاستی حکومتوں، ان کی تنظیموں اور اہم شعبوں کے ذریعے عمل درآمد کیا جا سکے۔ سی ای آر ٹی-ان نے 150 سیکیورٹی آڈیٹنگ تنظیموں کو انفارمیشن سکیورٹی کے بہترین طور طریقوں کے نفاذ کی حمایت اور آڈٹ کرنے کے لیے نامزد کیا ہے۔

سی ای آر ٹی-ان کو اطلاع دی گئی اور ٹریک کی گئی معلومات کے مطابق 2018، 2019، 2020، 2021 اور 2022 کے دوران سائبر سیکورٹی کے واقعات کی تعداد بالترتیب 2,08,456، 3,94,499، 11,58,208، 14,02,809، 13,91,457 ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 2816)



(Release ID: 1907787) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu