سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سرکاری سڑک ٹرانسپورٹ میں خواتین کی حفاظت
Posted On:
16 MAR 2023 2:15PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے نربھیا فریم ورک کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اے آئی ایس 140 تشریحات کے مطابق ریاست وار گاڑیوں سے باخبر رہنے کے پلیٹ فارم کی ترقی، حسب ضرورت تعیناتی اور انتظام کے نفاذ کے لیے ایک اسکیم تیار کی ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط 15 جنوری 2020 کو جاری کیے گئے تھے۔ اس اسکیم کے تحت ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اے آئی ایس-140 معیارات کی تعمیل میں نگرانی نظام (کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر یا معاون نظام) قائم کریں گے۔
نربھیا فریم ورک کے تحت منظور شدہ دیگر پروجیکٹوں کے ساتھ اسکیم کی پیشرفت کی نگرانی کے لیے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت میں قائم بااختیار کمیٹی کے ذریعہ باقاعدہ میٹنگیں منعقد کی جاتی ہیں۔
مانیٹرنگ سنٹر میں وہیکل ٹریکنگ پلیٹ فارم کے ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور تعیناتی اور اس کی تشخیص کے لیے ایجنسی کا انتخاب، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ریاستوں پر منحصر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 2817)
(Release ID: 1907760)