عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
دو سے اکتیس اکتوبر 2021 تک جاری رہنے والی صفائی مہم کے دوران 6154 دفاتر میں پھیلی ہوئے تقریباً 12.01 لاکھ مربع فٹ جگہ کو صاف کیا گیا اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 62.54 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی گئی
प्रविष्टि तिथि:
15 MAR 2023 2:27PM by PIB Delhi
حکومت نے 2 سے 31 اکتوبر 2021 تک مرکزی وزارتوں/ محکموں بشمول ان کے منسلک/ ماتحت دفاتر میں التوا کو کم کرنے اور صفائی کو ادارہ جاتی بنانے کے سلسلے میں پہلی خصوصی مہم کا انعقاد کیا تھا۔
لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنسز؛ وزیر اعظم کے دفتر، اہلکار، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس مہم میں مرکزی حکومت کے 6154 سے زیادہ دفاتر نے حصہ لیا۔
ان 6154 دفاتر میں پھیلی ہوئی تقریباً 12.01 لاکھ مربع فٹ جگہ کو صاف کیا گیا اور ماہانہ مہم کے دوران اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 62.54 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی گئی۔ واپس حاصل کردہ کام کی جگہ کو متعلقہ دفاتر نے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جیسے صحن، کیفے ٹیریا، لائبریری، کانفرنس ہال، فلاحی مرکز اور پارکنگ کی جگہ وغیرہ۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 2753
(रिलीज़ आईडी: 1907284)
आगंतुक पटल : 124