اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر کی اقلیتی برادریوں کے بچوں کے درمیان ان کی سماجی – اقتصادی اور تعلیمی اختیارکاری کے لیے تعلیم کو بڑھاوا دینے کی غرض سے کیے جانے والے اقدامات

Posted On: 15 MAR 2023 4:16PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی گئی  کہ  حکومت نے ملک بھر کی اقلیتی برادریوں کے بچوں  کے درمیان ان کی سماجی-اقتصادی اور تعلیمی اختیارکاری کے لیے تعلیم کو فروغ دینے کی غرض سے مختلف اقدامات کیے ہیں تاکہ اس کے نتیجہ میں ان بچوں کے درمیان اسکولی تعلیم ترک کر دینے کی شرح میں تخفیف لائی جا سکے۔ درجہ ایک سے دسویں تک کے لیے جنوری 2008 میں پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم منظور کی گئی تھی اور یہ 2021-22 تک قابل اطلاق رہی۔ تکنیکی اور پیشہ وارانہ کورسوں کے لیے میرٹ  - کم – مینس اسکالرشپ کا آغاز سال 2007 میں کیا گیا۔اقلیتی برادریوں کے طلبا کی ایک بہت بڑی تعداد  کو ان پروگراموں سے فائدہ حاصل ہوا ہے۔ ان تمام اسکیموں میں 30 فیصد سیٹیں طالبات کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

مذکورہ بالا اسکیموں کے علاوہ، حکومت نے  ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، کپڑے کی صنعت کی وزارت، وزارت ثقافت، خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت اور دیہی ترقیات کی وزات کے توسط سے، اقلیتوں  خصوصاً اقتصادی طور پر کمزور اور سماج کے کم مراعات یافتہ طبقات  سمیت ہر طبقے کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کی ہیں۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2745


(Release ID: 1907231)
Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu