خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

پی ایم کے ایس وائی کے تحت مختص فنڈ

Posted On: 14 MAR 2023 3:34PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ مرکزی سیکٹر کی ایک اہم اسکیم – پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ای سوائی) کے تحت 2017-18 سے 2022-23 تک 4439.20 کروڑ روپے کے کل فنڈ مختص کیے گئے ہیں۔ 4439.20 کروڑ روپے میں سے، 3566.80 کروڑ روپے 28.02.2023 تک پی ایم کے ایس وائی کے تحت گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں جاری کیے گئے ہیں۔

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) نے اب تک 1375 فوڈ پروسیسنگ منصوبوں کو منظوری دے دی ہے جس میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے منصوبے، فوڈ پروسیسنگ کے شعبے پر تحقیق اور ترقی اور مہارت کی ترقی شامل ہے جس میں 8536.14 کروڑ روپے کی کل گرانٹ شامل ہے۔ سمپدا اسکیم نے 56.01 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچانے اور 8.28 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد کی ہے۔

پی ایم کے ایس وائی کی ذیلی اسکیمیں یعنی (i) مربوط کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن انفراسٹرکچر ، (ii) ایگرو پروسیسنگ کلسٹرز کے لیے انفراسٹرکچر کی تشکیل، (iii) فوڈ پروسیسنگ اور تحفظ کی صلاحیتوں کی تخلیق/ توسیع اور (iv) آپریشن گرین، تباہ ہونے کی وجہ سے نقصان کو کم کرکے خام زراعتی پیداوار کی پراسیسنگ کی سطح کو بڑھانے میں مدد کرتی ہیں۔

ڈبہ بند کھانوں کی برآمد کو بڑھانے کے لیے حکومت ہند کے ذریعہ اٹھائے گئے/ اٹھائے جا رہے اہم اقدامات میں شامل ہیں زراعت کی برآمد کرنے کی پالیسی، ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) کی بنیاد پر ضلع بطور برآمد ہب، پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیموں پر عمل درآمد کرنا، مشن/ سفارت خانوں کے ساتھ تعاون، تجارتی میلوں کا اہتمام کرنا اور خریدار-فروخت کنندہ سے ملاقاتیں کرنا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

14-03-2023

U: 2681



(Release ID: 1906916) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Tamil , Telugu