نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ کا کہنا ہے کہ آسکر فتوحات عالمی سطح پر ہمارے عروج  اور شناخت  کا ایک اور پہلو ہے


نائب صدر جمہوریہ نے راجیہ سبھا میں ’دی ایلیفنٹ وہسپررس‘ اور ’ناٹو ناٹو‘  کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 14 MAR 2023 3:22PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب جگدیپ دھنکر نے مقتدر 95ویں اکیڈمی ایوارڈس کے دوران  ’دی ایلیفنٹ وہسپررس‘ اور ’آر آر آر‘ فلم کے نغمے ’ناٹو ناٹو‘ کی ٹیم کو ان کی تاریخی فتوحات کے لیے   آج راجیہ سبھا میں مبارکباد پیش کی۔ محترم چیئرمین  نے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کے دوران ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آسکر فتوحات اُس سنیما کی مکمل گوناگونیت  کی نئی شناخت  کی مظہر ہیں جو بھارت پیش کرتا ہے۔

جناب دھنکر نے اس امر کو اجاگر کیا کہ آسکرس میں کامیابی عالمی سطح پر بھارت کے عروج اور شناخت کا ایک اور پہلو ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’یہ حصولیابیاں بھارتی فنکاروں کے وسیع تر ہنر، بے پناہ تخلیقی صلاحیت اور مضبوط عزم  کی عالمی سطح پر ستائش کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔‘‘

نائب صدر جمہوریہ نے  اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ کامیابیاں بھارت کی فلم صنعت کو عالمی سطح پر مزید وسعت سے ہمکنار کریں گی۔ راجیہ سبھا میں اپنے مبارکباد کے پیغام سے ایک روز قبل، نائب صدر جمہوریہ نے  ’فطرت کے ساتھ ہماری گہری وابستگی کی خوبصورت عکاسی‘ کے لیے ’دی ایلیفنٹ وہسپررس‘  کی ستائش کی، اور ’ناٹو ناٹو‘ نغمے کو بھارت کی حرکیات اور بڑھتی ہوئی توانائی کی علامت قرار دیا۔

نائب صدر جمہوریہ  کی تقریر کا متن درج ذیل ہے:

معزز اراکین، لاس اینجلس میں منعقدہ 95ویں آسکر ایوارڈس تقریب ہمارے لیے فخر کا لمحہ تھا۔

’’دی ایلیفنٹ وہسپررس‘‘ محترمہ کارتکی گونزالویز کی پہلی فلم نے بہترین دستاویزی مختصر فلم کے لیے آسکر جیتا اور ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر  کے جناب ایم ایم کیراوانی  کی موسیقی سے آراستہ اور جناب چندر بوس کے ذریعہ لکھے گئے نغمے ’’ناٹو ناٹو‘‘ نے بہتر اصل نغمے کے لیے آسکر جیتا۔

’’دی ایلیفنٹ وہسپررس ‘‘ اور آر آر آر کی اس فتح نے بھارت میں بننے والے سنیما کو ایک نئی شناخت دلائی ہے۔ یہ کامیابی بھارتی فلم صنعت کو عالمی سطح پر مزید توسیع  سے ہمکنارے کرے گی۔یہ حصولیابیاں بھارت فن کاروں کے عظیم ہنر، بے پناہ تخلیقی صلاحیت اور ان کی مکمل لگن کو عالمی سطح پر حاصل ہونے والی پذیرائی کی بھی عکاس ہیں۔ یہ عالمی سطح پر ہمارے عروج اور شناخت کا ثبوت ہے۔

میں اپنی جانب سے اور اس مقتدر ایوان کی جانب سے ’’دی ایلیفنٹ وہسپررس‘‘ دستاویزی فلم اور ’’آر آر آر ‘‘ فلم سے وابستہ فنکاروں کی پوری ٹیم کو اس عظیم حصولیابی کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2676



(Release ID: 1906855) Visitor Counter : 100