بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کا مقصد بندرگاہوں اور جہاز رانی کے مراکز سمیت مختلف اقتصادی  خطوں  میں کثیر ماڈل کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کی ترقی میں سہولت فراہم کرنا ہے

Posted On: 14 MAR 2023 1:08PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی کہ  پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان(این ایم پی) متعلقہ وزارتوں/محکموں میں مربوط اور جامع منصوبہ بندی کے میدان میں  ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی، لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے اور لوگوں اور سامان کی ہموار نقل و حرکت کے لیے بنیادی ڈھانچے کے اہم خلا کو دور کیا جا سکے، جس میں رکاوٹوں کو کم کرنے پر توجہ دی جائے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

 این ایم پی کا مقصد بندرگاہوں اور جہاز رانی کے شعبے سمیت مختلف اقتصادی زونوں میں ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کی ترقی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ پی ایم گتی شکتی پہل قدمی کے تحت بندرگاہوں اور جہاز رانی کے سلسلے میں اب تک عمل درآمد کے لیے101 پراجیکٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی مالیت 60,872 کروڑ روپے ہے۔ ان  میں سے 4,423 کروڑ روپے  کی لاگت والے 13 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ بندرگاہوں اور  جہاز رانی کے شعبے کے منصوبوں کی ریاستی فہرست منسلک ہے۔

بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ریاستوں کی طرف سے بڑھے ہوئے سرمائے کے اخراجات کے لیے، وزارت خزانہ، اخراجات کے محکمے نے ‘‘2023-2022 کے لیے سرمایہ کاری کے لیے ریاستوں کو خصوصی امداد کی اسکیم’’ کے حصہ-II (پی ایم۔ گتی شکتی متعلقہ اخراجات کے لیے) کے ذریعے، 5000 کروڑ روپے کی صفر سود کی شرح پر طویل مدتی قرض کے طور پر ریاستوں کے درمیان تقسیم کے لیے اضافی التزام کیا ہے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ مراعات جیسے مثالی رعایتی معاہدہ ، رعایت دہندگان کے لیے لچک، نئے ٹیرف گائیڈ لائنز وغیرہ جاری کیے گئے ہیں جو بڑی بندرگاہوں پر بندرگاہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی  راہ ہموار کرتے ہیں۔ تاہم، پی ایم گتی شکتی کے تحت کسی بھی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بندرگاہ کو اضافی مراعات دیئے جانے سے متعلق کوئی تجویز  نہیں ہے۔

ضمیمہ

ریاستوں

ریاست کے منصوبوں کی کل تعداد تخمینی منصوبے کی لاگت

(روپے کروڑ میں)

آندھرا پردیش

13

5871.05

گوا

12

929.96

گجرات

19

20399.15

جھار کھنڈ

2

345.9

کرناٹک

10

3658.13

کیرالہ

3

109.76

مہاراشٹر

13

9955.85

اوڈیشہ

7

5528.12

پڈوچیری

2

309.00

تملناڈو

12

12178.8

اترپردیش

2

355.96

مغربی بنگال

6

1230.33

*************

( ش ح ۔ س ب۔ ر ض(

U. No.2672


(Release ID: 1906699) Visitor Counter : 140