صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

انڈین ریونیو سروس کے زیر تربیت افسران اور سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئروں نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 14 MAR 2023 12:48PM by PIB Delhi

انڈین ریونیو سروس کے 76 ویں بیچ  کے زیر تربیت افسران اور  سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئروں  (2020 اور 2021 بیچ) نے  آج (14 مارچ 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

انڈین ریونیو سروس  کے  زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ  حکومت کے لئے براہ راست  ٹیکس جمع کرنا ایک انتہائی اہم ذمہ داری ہے، جس کے لئے  حد سے زیادہ اثر انگیزی اور  شفافیت کی  ضرورت پڑے گی۔حکومت ان ٹیکسوں کا استعمال ترقیاتی پروجیکٹوں کو  فنڈ مہیا کرنے اور  شہریوں کی فلاح وبہبود میں کرتی ہے۔ حکومت کے لئے وسائل جمع کرنے میں آئی آر ایس افسران  اہم رول ادا کرتے ہیں اور اس طرح ایک ایسی بنیاد کھڑی کرتے ہیں، جس پر  نظام حکومت کے دوسرے ڈھانچے تعمیر کئے جاسکیں۔ انہوں نے ان افسران کو  مشورہ دیا کہ وہ  اس بات کو یاد رکھیں کہ ٹیکس دہندگان نہ صرف  ریونیو  کے  ذرائع ہیں، بلکہ ملک کی تعمیر میں ہمارے پارٹنر بھی ہیں۔ انہوں نے ان سے ایسا ماحول تیار کرنے کی اپیل کی  جو ٹیکس جمع کرنے کے لئے ساز گار ہو اور  ٹیکس دہندگان کے لئے  آسان بھی ہو۔

اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ  سی پی ڈبلیو ڈی  سرکاری عمارتوں، سرکاری دفاتر  اور  رہائش گاہ اور دیگر پروجیکٹوں کی تعمیر  اور  رکھ رکھاؤ  کے لئے ذمہ دار ہے، جو  انتظامیہ اور نظام حکومت کو  چلانے والے لوگوں کے لئے  مؤثر طریقے سے اپنے کام کو انجام دینے کی خاطر ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوستان کی تیز رفتار ترقی میں سڑک، شاہراہوں، ہوائی اڈوں  جیسے  عوامی پروجیکٹوں اور اسپتالوں، تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر  جیسے عوامی مقامات کی مانگ میں کافی اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  سی پی ڈبلیو ڈی افسران کے طور پر  اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئروں کو ایسی سہولیات پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جو نہ صرف  موجودہ وقت  کی ضروریات کو پورا کریں بلکہ آنے والی نسلوں کے پائیدار مستقبل کو بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے  اُن سے پروجیکٹوں کو  توانائی کے موافق ، پائیدار  اور ماحولیات دوست بنانے کے  طریقے تلاش کرنے کی اپیل کی۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لئے براہ کرم یہاں کلک کریں:

https://cms.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/PIB%20Delhi/President%20Speech%20dated%2014.03.2023.pdf

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ق ت۔ ق ر

U-2670

                          


(Release ID: 1906693) Visitor Counter : 161