وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھر بھارت:محکمہ دفاع نے ہندستان شپ یارڈ لمیٹیڈ ،وشاکھاپٹنم کے مقام پر سندھو  کیرتی آبدوز کو پھر سے قابل استعمال بنانے کی غرض سے 900 کروڑ روپے کے ایک معاہدہ پر دستخط کئے

Posted On: 13 MAR 2023 4:59PM by PIB Delhi

’آتم نربھر بھارت‘ کی حصولیابی کی غرض سے ایک اور کوشش کے تحت ،وزارت دفاع نے 13 مارچ 2023 کو ہندستان شپ یارڈ لمیٹیڈ (ایچ ایس ایل) وشاکھاپٹنم کے مقام پر سندھو کیرتی آبدوز  کو پھر سے قابل استعمال بنانے کی غرض سے 934 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے۔ سندھو کیرتی  تیسری کلو کلاس ڈیزل الیکٹرک آبدوز ہے۔سندھو کیرتی کی مرمت کا کام مکمل ہونے  کے بعد،یہ پھر سے جنگ کے قابل ہوجائے گی اور یہ بھارتی بحریہ کے سرگرم آبدوز بیڑے میں شامل ہوجائے گی۔

قابل استعمال بنانے کے اس پروجیکٹ میں 20 سے زیادہ  بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتیں (ایم ایس ایم ایز) شامل ہیں اور اس پروجیکٹ کی مدت کے دوران  ایک ہزار افرادی دن کے بقدر یومیہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

****

ش  ح۔ع م  ۔ ج

UNO-2656


(Release ID: 1906650) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu