وزارت خزانہ
پردھان منتری مُدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے آغاز سے لے کر اب تک 38.58 کروڑ روپے کے قرض دئیے گئے
پردھان منتری مُدرا یوجنا کے تحت خاتون کاروباریوں کو 26.35 کروڑ روپے قرض (68 فیصد) دئیے گئے اور درج فہرت ذات و قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کو 19.84 کروڑ روپے کا قرض (51 فیصد) دیا گیا
پردھان منتری مدرا یوجنا نے 2015 سے 2018 کے دوران مجموعی طور پر 1.12 کروڑ اضافی روزگار پیدا کیا
Posted On:
13 MAR 2023 7:30PM by PIB Delhi
مُدرا پورٹل پرقرض دینے والے ممبر اداروں (ایم ایل آئیز) کے 27.01.2023 تک اپ لوڈ کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2015 میں اسکیم کے آغاز کے بعد سے لے کر اب تک 38.58 کروڑ سے زیادہ قرضے دئیے گئے ہیں۔ اس میں سے 26.35 کروڑ روپے سے زیادہ قرض خاتون کاروباریوں (68 فی صد) کو اور 19.84 کروڑ روپے قرضے درج فہرت ذات و قابائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے قرض لینے والوں کو (51 فی صد) دیے گئے ہیں۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کسان راؤ کراد نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ محنت اور روزگار کی وزارت (ایم او ایل ای) نے پی ایم ایم وائی کے تحت روزگار پیدا کرنے کا اندازہ لگانے کے لیے قومی سطح پر ایک بڑے نمونے کا سروے کیا تھا۔ سروے کے نتائج کے مطابق پردھان منتری مدرا یوجنا نے تقریباً 3 برسوں (یعنی 2015 سے 2018 تک) کے دوران ملک میں 1.12 کروڑ خالص اضافی روزگار پیدا کرنے میں مدد کی ہے۔
اسکیم کے تحت دیے گئے قرضوں کی ضلع وار اور ریاست و مرکزی خطہ وار تفصیلات ضمیمہ اول میں دی گئی ہیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1906623)
Visitor Counter : 117