صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

ایل بی ایس این اے اے میں 124 ویں انڈکشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرنے والے ریاستی  سول سروسز  کے افسران  نےصدر جمہوریہ  سے ملاقات کی

Posted On: 13 MAR 2023 1:00PM by PIB Delhi

ایل بی ایس این اے اے میں 124ویں انڈکشن ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرنے والے ریاستی سول سروسز کے افسران نے آج (13 مارچ 2023) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہندمحترمہ  دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

افسروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے ان کی ترقی اور ہندوستانی انتظامی خدمات میں شمولیت کے لیے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے تقریباً سبھی نے مختلف عہدوں پر ریاستی حکومتوں میں 20 سال سے زیادہ خدمات انجام دی ہیں۔ ان سالوں میں انہوں نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ہوگا اور سخت فیصلے لیے ہوں گے۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ سب سے پہلے قوم اور پہلے عوام کے جذبے کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بطور آئی اے ایس افسران، انہیں دیانتداری، شفافیت، عزم اور فوری پن کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ کئی مواقع پر یہ دیکھا گیا ہے کہ جمود کو برقرار رکھنے کا رجحان ہے۔ یا تو یہ سادہ سی سوچ ہے یا یہ ہمارے اردگرد بدلتے ہوئے منظر نامے سے پیدا ہونے والے لوگوں کے ابھرتے ہوئے مسائل کے تئیں بے حسی ہے۔ سرکاری ملازمین کو ’بہتر کے لیے تبدیلی‘ کی ذہنیت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کو ایسے سرکاری ملازمین کی ضرورت ہے جو اختراعی، فعال اور شائستہ، پیشہ ورانہ، ترقی پسند، توانائی سے بھرپور، شفاف، ٹیکنالوجی کے حامل اور تعمیری ہوں۔ ان قائدانہ طرزوں اور اقدار کو بروئے کار لانے والے انتظامی قائدین کو ملک اور شہریوں کی خدمت کے لیے بہتر جگہ دی جائے گی۔

صدرجمہوریہ  کی تقریر سننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

https://cms.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/PIB%20Delhi/President%20Speech%20dated%2013.03.2023..pdf

****

ش  ح۔ ق ت۔ ج

UNO-2606



(Release ID: 1906326) Visitor Counter : 114