وزارت دفاع
فرانسیسی بحریہ کے ساتھ میری ٹائم پارٹنرشپ ایکسرسائز (ایم پی ایکس)
Posted On:
12 MAR 2023 3:16PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کے مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ میزائل فریگیٹ، آئی این ایس سہیادری نے 10 - 11 مارچ 2023 کوبحیرہ عرب میں فرانسیسی بحریہ (ایف این) کے جنگی جہاز مسٹرل کلاس ایمفیبیس اسالٹ شپ کے ایف ڈیکسموڈے اور لافیئٹ زمرے کے جنگی جہاز ایف ایس لافیئٹ کے ساتھ بحری شراکت داری مشق (ایم پی ایکس) میں حصہ لیا ۔
اس مشق میں سمندری تحفظ کے شعبے میں ترقیاتی تبدیلی کے ایک وسیع پیمانےکی جانچ کی گئی جس میں کراس ڈیک لینڈنگ ، بورڈنگ مشق اور سی مین شپ جیسی سرگرمیاں شامل کی گئی تھیں۔ مشق کے بغیر کسی رکاوٹ کے انعقاد نے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور اعلیٰ سطح کے تعاون کیتوثیق کی۔
آئی این ایس سہیادری جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہے، جو اسے ہوا، سطح اور ذیلی سطح کے خطرات کا پتہ لگانے اور انہیں بے اثر کرنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ جہاز وشاکھاپٹنم میں واقع ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا ایک حصہ ہے، جو فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف (مشرق) کے آپریشنل کنٹرول میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
2573
(Release ID: 1906176)
Visitor Counter : 145