وزارات ثقافت
شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کے عدالتی مندوبین نے 10 مارچ کو پردھان منتری سنگرہالیہ کا دورہ کیا
Posted On:
12 MAR 2023 2:22PM by PIB Delhi
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممبران کے سپریم کورٹس کے چیف جسٹس/ چیئرمین نے 10 مارچ 2023 کو پردھان منتری سنگراہالیہ کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال جناب سنجیو نندن سہائے، ڈائریکٹر، این ایم ایم ایل نے کیا۔ وفد میں عوامی جمہوریہ چین کی سپریم کورٹ کے نائب صدر مسٹر جینگ ہونگ گاؤ، جمہوریہ قازقستان کی سپریم کورٹ کے چیئرمین جناب اسلم بیک مرگالیوف، کرغیز جمہوریہ کی سپریم کورٹ کے چیئرمین جناب ضمیر بیک بازار بیکوف، روسی فیڈریشن کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایم لیبیڈو، جمہوریہ تاجکستان کی سپریم کورٹ کے چیئرمین جناب شیرمحمد شوہیون اور بیلاروس کی سپریم کورٹ کے فرسٹ ڈپٹی چیئرمین جناب ویلیری کالینکووچ شامل تھے۔
پردھان منتری سنگرہالیہ آزادی کے بعد سے ہندوستان کے تمام وزرائے اعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، اور اس بات کا بیانیہ ریکارڈ ہے کہ کس طرح ہر ایک نے گزشتہ 75 سالوں میں ہمارے ملک کی ترقی میں اپنا تعاون کیا ہے۔ یہ اجتماعی کوششوں کی تاریخ ہے، اور ہندوستان کی جمہوریت کی تخلیقی کامیابی کا قوی ثبوت ہے۔ ہمارے وزرائے اعظم معاشرے کے ہر طبقے اور درجے سے آئے، کیونکہ جمہوریت کے دروازے سب کے لیے یکساں طور پر کھلے تھے۔ سنگرہالیہ ہمیں اس کی کہانی سناتا ہے کہ کس طرح ہمارے وزرائے اعظم نے مختلف چیلنجوں سے گزر کر ملک کو آگے بڑھایا اور ملک کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنایا۔ اسے ہندوستان اور بیرون ملک سے زائرین کی ایک بڑی تعداد دیکھنے آتی ہے۔ اس کے افتتاح کے بعد سے بڑی تعداد میں ہندوستانی اور غیر ملکی معززین نے بھی اس کا دورہ کیا ہے۔
مندوبین کو پردھان منتری سنگرہالیہ کا ایک وسیع رہنما دورہ کرایا گیا۔ انہوں نے سنگرہالیہ میں تجرباتی زون، انوبھوتی سمیت مخصوص نمائشیں دیکھیں۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹوز کی قیادت میں ہندوستانی جمہوریت کے منفرد سفر کی ستائش کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
12-03-2023
U: 2576
(Release ID: 1906138)
Visitor Counter : 116