نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

موبائل فلم سازی پر دو روزہ ورکشاپ کا وائی 20 مشاورتی میٹنگ اور عالمی یوم خواتین کے موقع پر انعقاد


ایس آئی ایم، این ایف ڈی سی اور پی آئی بی کے اشتراک سے 25 دیہی نوجوان خواتین کو فلم سازی کے فن سے واقف کرایا گیا

Posted On: 11 MAR 2023 7:02PM by PIB Delhi

چوتھی وائی -20 مشاورتی میٹنگ 11 مارچ 2023 کو سمبیوسس انٹر نیشنل یونیورسٹی (ایس آئی یو)لولے، پُنے میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

مشاورتی میٹنگ کے ساتھ ساتھ اور عالمی یوم خواتین کے موقع پر موبائل فلم سازی پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جو سمبیوسس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا کمیونکیشن، پریس انفارمیشن بیورو، ممبئی اور نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے منعقد کیا گیا دو روزہ ورکشاپ 9 اور 10 مارچ کو سمبیوسس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونکیشن، لولے میں ہوئی۔

ورکشاپ کے پہلے دن شرکاء نے فلم سازی کے رنگا رنگ شعبے کو دیکھا اور سمجھا اور موبائل فون پر فلم بنانے کے طریقے سیکھے۔ سمبیوسس کے جدید ترین اسٹوڈیو میں این ایف ڈی سی کے ماہرین نے شرکاء کو فلم سازی کے ایس شری دھر اینگر کے ذریعے فلم سازی کی تھیوری کے بارے میں بتایا۔

 

دوسرے دن تربیت دینے والوں نے شرکاء کو گروپوں میں تقسیم کر دیا۔ ہر گروپ کو ایک مختصر ڈاکومنٹری بنانے کے لئے کام دیا گیا۔ شرکاء نے این ایف ڈی سی ٹیم کی نگرانی میں مختصر ڈاکومنٹری فلم تیار کی اور اس کی ایڈیٹنگ کی شرکاء کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

 

شرکاء نے اپنے خیالات کو فلم کے ذریعے ظاہر کرنے کے لئے مختلف موضوعات کا انتخاب کیا تھا، جن میں خواتین کو بااختیار بنانے، شادی کی سماجی اہمیت جیسے موضوعات شامل ہیں۔ نوجوان خواتین نے تمام سرگرمیوں میں بے حد دلچسپی لی اور اس دو روزہ ورکشاپ میں شرکاء کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے اور فلم سازی کے طریقے سیکھنے کا بہتر حسین موقع حاصل ہوا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1906086) Visitor Counter : 168


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Marathi