سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

وزیر اعظم 4 مارچ کو ’بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری - پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کے ساتھ لاجسٹک کی کارکردگی کو بہتر بنانا‘ سے متعلق پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے

Posted On: 03 MAR 2023 8:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 4 مارچ 2023 کو صبح 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری - پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کے ساتھ لاجسٹک کی کارکردگی کو بہتر بنانا‘ کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے۔ یہ بجٹ کے بعد کے 12 ویبینارز کا ایک حصہ ہے جو حکومت کی جانب سے بجٹ کے اعلانات پر عمل درآمد کے لیے آراء اور نظریات حاصل کرنے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

مرکزی بجٹ، سات ترجیحات کو اپناتا ہے جو ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور ’امرت کال‘ کے ذریعے رہنمائی کرنے والے ’سپت رشی‘ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری، حکومت کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے۔ بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری سے متعلق ویبینار کا اہتمام، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے بطور قائد وزارت، ڈی پی آئی آئی ٹی، وزارت تجارت اور صنعت کے ساتھ مل کر بطور معاونت قائد وزارت کے طور پرکی ہے۔ اس کی تشکیل، مکمل افتتاحی اور اختتامی اجلاس کی شکل میں کی جائے گی اور اسے تین متوازی بریک آؤٹ سیشنز میں تقسیم کیا جائے گا۔ بریک آؤٹ سیشنز میں بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری سے متعلق بجٹ کے اعلانات، ان کے نفاذ اور پیشرفت کرنے پر تجاویز کا احاطہ کیا جائے گا۔

تین متوازی بریک آؤٹ سیشن ہوں گے – ’’ملٹی موڈیلیٹی کے ذریعے لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور بنیادی ڈھانچے کے اہم خلاء کو پُر کرنا‘‘، جو بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے زیر سرپرستی منعقد ہوگا، جبکہ ’’پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان پر منصوبہ بندی‘‘،اور’’ بنیادی ڈھانچے کی فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع‘‘ کی میزبانی ایم او آر ٹی ایچ کا ڈی پی آئی آئی ٹی کرے گا۔

مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتوں کے وزراء اور سکریٹریوں کے علاوہ، ریاستوں، صنعتوں، انجمنوں، سرمایہ کاری کےگروپوں، رعایت دہندگان وغیرہ سے تعلق رکھنے والے شراکت داروں کی ایک بڑی تعداد ویبینار میں شرکت کرے گی اور بجٹ کے اعلانات کو بہتر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے تجاویز کے ذریعے حصہ رسدی کرے گی۔ مقررین کی فہرست، مینوفیکچررز، پرائیویٹ آپریٹرز، نفاذ کرنے والی ایجنسیوں، این جی اوز، آزاد ماہرین وغیرہ میں سےتیار کی گئی ہے تاکہ مرکزی بجٹ کے اثرات کی مختلف جہتوں پر خیالات کا اظہار اور ان کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

صنعت کے کچھ رہنما اور ماہرین، جن کا اس تقریب کے دوران خطاب کرنے کا امکان ہے، ان میں (ایم ڈی، جے ایم بکسی گروپ) جناب دھرو کوٹک، جناب آر دنیش (ایم ڈی، ٹی وی ایس لاجسٹکس اور سی آئی آئی کے صدر نامزد)، اشوک سیٹھی (چیئرمین، ٹاٹا کنسلٹنگ انجینئرز لمیٹڈ)، جناب منو بھلا (صدر، ویئر ہاؤسنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا)، جناب اجیت گلاب چند (سی ایم ڈی، ہندوستان کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ)، دیویندر سندھو (چیئرمین، پرائمس پارٹنرز)، جناب ونائک پائی (ایم ڈی، ٹاٹا پروجیکٹس)، جناب ششانک سریواستو ( ای ڈی، ماروتی سوزوکی) شامل ہیں۔

ویبینار کا انعقاد ورچوئل موڈ میں کیا جائے گا اور مدعو کرنے والوں میں ریاستی حکومت کے نمائندے، مقامی اداروں کے نمائندے، تکنیکی ادارے، صنعت کے نمائندے، این جی اوز، آزاد ماہرین وغیرہ شامل ہوں گے۔

بنیادی ڈھانچہ، اقتصادی ترقی اور ترقی کا ایک لازمی جزو ہے، کیونکہ یہ کاروبار کو زیادہ موثر اور کارگرطریقے سے چلانے کے قابل بناتا ہے، ملازمتیں پیدا کرتا ہے، اور افراد اور کمیونٹیز کے لیے معیار زندگی کو بہتر بناتا ہے۔ بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی کے لیے زیادہ ضربی اثرات رکھتی ہے۔ حکومت، پچھلے کچھ سالوں میں، پورے ملک میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق کو یقینی بنانے کے لیے بجٹ میں زیادہ رقم مختص کر رہی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، حکومت نے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کے اپنے عہد کے مطابق، بنیادی ڈھانچے کی وزارتوں کے بجٹ میں مختص رقم میں اضافہ کیا ہے۔ مرکزی بجٹ برائے مالی سال 24-2023 بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے والے اہم سرمائے کے اخراجات کے ساتھ، اس وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ اس خرچ کے اندر، سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں نیز ریلوے، کلیدی ہدف والے علاقے ہیں جہاں مختص رقم بالترتیب 25فیصد اور 15فیصد سے بڑھ کر 2.7 لاکھ کروڑ ہو گئی ہے۔ اور 2.4 لاکھ کروڑ کی مختص رقم میں نمایاں اضافہ، حکومت ہند کو اس قابل بنائے گا کہ وہ پہلے اعلان کردہ طویل مدتی پروگراموں اور اقدامات پر عمل درآمد کو آگے بڑھا سکے، اس طرح عالمی سطح پر آنے والے حالات کے درمیان ہندوستان کی جی ڈی پی کی نمو میں مدد ملے گی۔

*****

U.No. 2512

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1905864) Visitor Counter : 109