امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے احمد آباد میونسپل کارپوریشن اور احمد آباد اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تقریباً 154 کروڑ روپے  مالیت کے مختلف ترقیاتی کاموں کی نقاب کشائی کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند اور وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی قیادت میں حکومت گجرات گاندھی نگر کو ہر شعبے میں ایک ترقی یافتہ لوک سبھا حلقہ بنانے کے لیے مل کر کام کر رہی ہے

جناب مودی کی قیادت میں گجرات کی ڈبل انجن حکومت نے عزم  کیا ہے کہ گجرات میں کوئی بھی بے گھر نہیں رہنا چاہئے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی تعلیمی پالیسی میں اسمارٹ اسکول کے تصور کو رکھا ہے جس کا مقصد پرائمری تعلیم کی سطح پر ہی بچوں کی صلاحیتوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، تاکہ ان کے ہمہ گیر فروغ کو یقینی بنایا جاسکے

آج میونسپل بورڈ کے تحت تمام اسکولوں کوا سمارٹ اسکول بنانا شروع کر دیا گیا ہے اور بہت جلد تمام بچے اسمارٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کا فائدہ اٹھا  سکیں گے

Posted On: 10 MAR 2023 5:55PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے احمد آباد میونسپل کارپوریشن اور احمد آباد اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تقریباً 154 کروڑ روپے  مالیت کے مختلف ترقیاتی کاموں کی نقاب کشائی کی۔ ان ترقیاتی کاموں میں چاند کھیڑا، سابرمتی، شیلا، تھلتیج اور سرکھیج کے اسمارٹ اسکول شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ چاند کھیڑا اور نوادج میں 62 لاکھ روپے کی لاگت سے سینئر سٹیزن پارک، 4.39 کروڑ روپے کی لاگت سے احمد آباد-ویرم گام براڈ گیج لائن کے قریب پیدل چلنے والوں کے لئے سب وے، 40 لاکھ روپے کی لاگت سے 5 آنگن واڑی، سردار پٹیل رنگ روڈ کے سناتھل جنکشن پر  97 کروڑ  روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ اوور برج  کا افتتاح  بھی کیا گیا۔ اس موقع پر گجرات کےگجرات کے وزیراعلی بھوپیندر پٹیل سمیت کئی معززین موجود تھے۔

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے کیونکہ آج چھترپتی شیواجی مہاراج کا یوم پیدائش ہے جنہوں نے سوراج، سودھرم اور سوبھاشا کی بنیاد پر ملک میں عزت نفس کی ایک نئی تشریح کی تھی۔ جناب شاہ نے کہا کہ محض 15 سال کی عمر میں شیواجی مہاراج نے مغل حکمرانوں کے سامنے مضبوط عزم کے ساتھ ہندو سلطنت کی تعمیر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج ساوتری بائی پھولے کی برسی بھی ہے جنہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خواتین کی تعلیم پر بہت زور دیا تھا۔ مہاتما جیوتیبا اور ساوتری بائی پھولے دونوں نے خواتین کے لیے مختلف اصلاحات کے واسطے  کام کیا۔

 

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  نے کہا کہ آج 154 کروڑ روپے  مالیت کے کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا گیا ہے، جن میں سب سے بڑا کام سردار پٹیل رنگ روڈ پر سنتھل جنکشن پر تقریباً 100 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نئے اوور برج کا افتتاح ہے۔  انہوں نے کہا کہ سانند، جی آئی ڈی سی اور آس پاس کے علاقے میں تیز رفتار صنعتی ترقی اور احمد آباد کے پورے دیہی علاقے میں اس کے پھیلاؤ کی وجہ سے آج اس اوور برج کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج شیلا گاؤں میں ڈرینیج کا ایک بہت اہم کام مکمل ہو گیا ہے۔ اس سے شیلا کے لوگوں کو صفائی اور صحت کے نقطہ نظر سے بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مکھیہ منتری آواس یوجنا کے تحت آج باولہ نگر میں 468 خاندانوں کو مکانات ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گجرات کی ڈبل انجن حکومت نے یہ عزم کیا ہے کہ پورے گجرات میں کوئی بھی بے گھر نہیں رہنا چاہئے۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے تحت چاند کھیڑا، سابرمتی، شیلا، تھلتیج اور سرکھیج میں بھی اسمارٹ اسکولوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی تعلیمی پالیسی میں اسمارٹ اسکول کا تصور رکھا ہے، جس کا مقصد پرائمری تعلیم کی سطح پر ہی بچوں کی صلاحیتوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرانا ہے، تاکہ ان کے  ہمہ گیر فروغ کو  یقینی بنایا جا سکے۔  انہوں نے کہا کہا سمارٹ اسکول محض ایک تصور نہیں بلکہ بچوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کا ایک طریقہ ہے۔ ان اسکولوں کے ذریعے بچوں کی تعلیم میں یقینی طور پر ایک معیاری تبدیلی آئے گی۔

 

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ آج چاند کھیڑا میں اے یو ڈی اے کے تحت ایک سینئر سٹیزن پارک کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ویرم گام براڈ گیج لائن کے نیچے انڈر پاس کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے جس سے عام لوگوں کو ٹریفک کی پریشانی سے راحت ملے گی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی پرائمری ایجوکیشن کمیٹی کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن نے گزشتہ 6 برسوں میں 459 میونسپل اسکولوں اور ان اسکولوں میں زیر تعلیم تقریباً 1.70 لاکھ بچوں کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کئی قابل ستائش کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میونسپل بورڈ کے تحت آنے والے تمام اسکولوں کو اسمارٹ اسکول بنانا شروع کر دیا  گیاہے اور بہت جلد علاقے کے تمام بچے اسمارٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کا فائدہ اٹھا  سکیں گے۔

 

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکز میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اور وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی قیادت والی گجرات کی حکومت گاندھی نگر کو ہر شعبے میں ایک ترقی یافتہ لوک سبھا حلقہ بنانے کے لیے مل کر کام کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2531

                          



(Release ID: 1905756) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Telugu , Kannada