مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
قومی نوجوان کنکلیو 2023 (13-14 مارچ 2023)
Posted On:
10 MAR 2023 1:29PM by PIB Delhi
- نوجوان ذہنوں کو ایک ساتھ لانے کے لیے ہندوستان کی سب سے بڑی سربراہ کانفرنس
- ہندوستانی شہروں میں نوجوانوں کو رہنے اور ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے ان کو کیسے شامل کیا جائے اس پر غور
ہندوستان کی سب سے بڑی سربراہ کانفرنس – ‘قومی نوجوان کنکلیو’ کا انعقاد ہاؤسنگ اورشہری امورکی وزارت (ایم اوایچ یواے )کے اسمارٹ سٹیز مشن، محکمہ امور نوجوان اور شہری امور کے قومی ادارہ (این آئی یواے ) کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب 2023 میں ہندوستان کی جی 20 صدارت کے زیراہتمام، اور اربن 20 اور یوتھ 20 مشغولیت گروپوں کے ساتھ منعقد کی گئی ہے۔ 13-14 مارچ 2023 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہونے والے اس 2 روزہ کنکلیو میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت دونوں ایک ساتھ آ رہے ہیں۔ یہ نوجوان ذہنوں کو یو 20 اور وائی 20 ترجیحی شعبوں پر غور و فکر کرنے اور آنے والے کل کے روشن رہنماؤں کو فروغ دینے کے لیے اکٹھا کرے گا۔
ہاؤسنگ اور شہری امور اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ نے گجرات میں احمد آباد میں اربن 20آغاز میٹنگ میں کہا کہ ‘‘اربن 20 کو عالمی سطح پر ہم مرتبہ گروپ کے ایک بہترین موقع کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔’’ انھوں نے مزید کہا سیکھنے کے اس پرجوش عزائم کو زندہ رکھتے ہوئے، اس تقریب میں ملک بھر کے نوجوان، قومی رہنما، ماہرین، طلبہ محققین اور اختراع کرنے والے کچھ اہم خدشات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے اور ایک دوسرے سے یہ سیکھیں گے کہ رہنے اور پھلنے پھولنے کے لیے شہروں اور کمیونٹیز کو کیسے بہتر جگہ بنایا جائے۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے ہمارے شہروں میں کیا ہوتا ہے اس کا تعین کرنے میں منصوبہ بندی، مالیات اور حکمرانی کے ساتھ ساتھ پائیداری اور آبادیاتی تبدیلیوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انھوں نے احمد آباد، گجرات میں یو20آغاز میٹنگ میں کہاکہ ‘‘ہندوستان اس وقت 35فیصد شہری ہے، جو 2047 تک 53فیصد تک پہنچ جانے کی امید ہے اور ہماری شہری آبادی تقریباً 400 ملین مزید آبادی کے شہروں میں جانے کے ساتھ دوگنی ہونے والی ہے۔ لہٰذا، ہمارے لیے شہری کاری کا مستقبل اور ہندوستان کی خوشحالی کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ شہر میں کیا ہوتا ہے اور ہم اپنے شہری کاری کے عمل کو کس حد تک منظم کرتے ہیں، چاہے اس سے شہروں کا پھیلاؤ ہو یا ایک منظم شہر۔’’ اس سب کی روشنی میں، سربراہی اجلاس میں پریزنٹیشنز، مباحثے، انٹرایکٹو سیشنز، اور دیگر مصروفیت کی سرگرمیاں ہوں گی جو ان ترجیحی شعبوں کو اجاگر کرتی ہیں جن کی دونوں مصروفیت گروپوں کی طرف سے نشاندہی کی گئی ہے۔
کنکلیو کے چند اہم پروگرام میں شامل ہوں گے:
ریلیز – ایس اے اے آر کمپنڈیم 1.0
ملک کے 15 پریمیئر کالجوں نے ایس اے اے آر پروگرام (اسمارٹ سٹیز اینڈ اکیڈمک کی طرف ایکشن ریسرچ) کے تحت جدید شہری منصوبوں کے 75+ کیس اسٹڈیز کو دستاویزی شکل دی ہے۔
- دیگر ریلیزز - یہ تقریب پرجاتنتر، انڈین اسمارٹ سٹیز فیلو پروگرام(آئی ایس سی ایف پی)، نیشنل اربن ڈیجیٹل مشن (این یو ڈی ایم )اربن لرننگ انٹرنشپ پروگرام (ٹی یو ایل آئی پی ) اور نیشنل اربن لرننگ پلیٹ فارم (این یوایل پی)کے مضامین، کیس اسٹڈیز اور معلومات کے مجموعے کے اجراء کا بھی ایک میدان ہوگا۔
- لانچ – ایس اے اے آر کمپنڈیم 2.0
ہر سمارٹ سٹی کو کم از کم ایک تعلیمی/تحقیقاتی ادارے کے ساتھ معاہدہ کرنے اور لاگو شدہ منصوبوں کے کم از کم 3 کیس اسٹڈیز تیار کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ یہ اختراعی شہری اقدامات کی نقل کے لیے حوالہ دستاویز بن جائیں گے۔
- نمائش – ایس اے اے آر اور این ایم سی جی (نیشنل مشن فار کلین گنگا) کے تحت جدید شہری پروجیکٹوں پر دو نمائشیں تقریب کے مقام پر 2 دنوں کے لیےاسمارٹ حل نمائش لگائی جائیں گی۔
- مکمل سیشنز - موسمیاتی تبدیلی کی لچک، گورننس اور منصوبہ بندی کے فریم ورک کے موضوعات پر بات چیت ہو گی جو بہتر شہری مستقبل کے لیے مہارتوں اور اختراعات کو متحرک کرتی ہے۔
اسمارٹ سٹیز مشن کے جوائنٹ سکریٹری، ہاؤسنگ اورشہری امور کی وزارت کے اسمارٹ سٹیزمشن کے جوائنٹ سکریٹری ، جناب کنال کمار نے کہا کہ ‘‘یہ کنکلیو ہندوستانی نوجوانوں کی اہمیت اور ہندوستان کی شہری ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ تقریب کے دوران ہندوستانی نوجوانوں کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کی نمائش کی جائے گی۔ ہمارے شہر ان کی پرجوش شمولیت سے مزید اسمارٹ بنیں گے۔
این آئی یو اے کے ڈائرکٹر مسٹر ہتیش ویدیا نے کہا کہ ‘‘نوجوانوں کا اپنی کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی لانے کا جوش اور جذبہ حیرت انگیز ہے۔ نیشنل یوتھ کانکلیو، جو ملک کے نوجوانوں اور حکومتی قیادت کو اکٹھا کرتا ہے کراس لرننگ کا ایک موقع ہے۔ اگرچہ یہ نوجوانوں کو گورننس میں اپنے حقوق کے بارے میں جاننے اور قومی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے انتہائی ضروری تحریک فراہم کرتا ہے، قیادت نوجوانوں کے جوش و جذبے کے ذریعے اختراعی خیالات کو حاصل کرے گی!’’
اربن 20 کے بارے میں
اربن 20 (یو20)جی 20کے تحت ایک مصروفیت گروپ، جی 20 کے بڑے شہروں کے میئروں کو جی 20 میں قومی رہنماؤں کی بات چیت سے آگاہ کرنے کے لیے اکٹھا کرتا ہے، اور شہروں کے لیے جی 20 مذاکرات کو اجتماعی طور پر آگاہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کرتا ہے۔ اس سال یو20 ڈائیلاگ دنیا کے لیے طویل مدتی فائدہ مند نتائج حاصل کرنے کے لیے شہری شعبے کو تبدیل کرنے کی ضرورت اور شہر کی سطح پر مربوط سرگرمیوں کا راستہ طے کرنے پرزوردیگا۔ یو20 کے تحت ہونے والے مباحث چھ ترجیحی شعبوں پر مرکوز ہوں گے جو پیچیدہ عالمی شہری ایجنڈوں کو قابل عمل شہر کی سطح کے اقدامات میں ڈھالنے کے لیے اہم ہیں۔ شمولیت تمام غور و فکر میں مرکز توجہ ہوگی۔
یو20 کے ترجیحی علاقے ہیں:
- ماحولیاتی طور پر ذمہ دارانہ طرز عمل کی حوصلہ افزائی کرنا
- پانی کی حفاظت کو یقینی بنانا
- موسمیاتی مالیات کو تیز کرنا
- 'مقامی' شناخت کو فروغ دینا
- اربن گورننس اور منصوبہ بندی کے لیے فریم ورک کو از سر نو ایجاد کرنا
- ڈیجیٹل اربن فیوچرز کو متحرک کرنا
یوتھ 20 کے بارے میں
یوتھ 20 (یو20)انگیجمنٹ گروپ، 2010 میں منعقد ہونے والی اپنی پہلی وائی 20کانفرنس کے ساتھ، ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو نوجوانوں کو جی 20 کی ترجیحات پر اپنے وژن اور خیالات کا اظہار کرنے کی اجازت دیتا ہے اور سفارشات کا ایک سلسلہ پیش کرتا ہے جو جی 20 لیڈروں کو پیش کی جاتی ہیں۔ 2023 میں وائی 20 انڈیا چوٹی کانفرنس ہندوستان کی نوجوانوں پر مرکوز کوششوں کی مثال ہوگی اور اپنی اقدار اور پالیسی اقدامات کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرے گی تاکہ اس سربراہی اجلاس میں ہندوستان کی قیادت نوجوانوں کے درمیان کھڑی ہو سکے۔ سربراہی اجلاس کے لیے منتخب کیے گئے ترجیحی شعبے ان مسائل پر ہندوستانی قیادت کو عالمی اور گھریلو سامعین کے سامنے پیش کریں گے اور جی 20سربراہی اجلاس کو حقیقی معنوں میں شریک بنانے کے ہندوستان کے وژن کو پورا کرنے میں مدد کریں گے۔
وائی 20 کے ترجیحی شعبے یہ ہیں:
- کام کا مستقبل: صنعت 4.0، اختراع، اور 21ویں صدی کی مہارتیں
- موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی: پائیداری کو زندگی کا ایک طریقہ بنانا
- امن کی تعمیر اور مفاہمت: بغیر جنگ کے دور کا آغاز
- مشترکہ مستقبل: جمہوریت اور حکمرانی میں نوجوان
صحت، بہبود اور کھیل کود: نوجوانوں کے لیے ایجنڈا۔
نیشنل یوتھ کنکلیو، 2023 کے بارے میں مزید جاننے کے لیے: https://niua.in/youthengagement اس لنک پر کلک کریں۔
**********
(ش ح ۔اک ع آ)
U -2510
(Release ID: 1905574)