کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سائن ہوا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ ایک انقلاب پذیر معاہدہ ہے، جس سے تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات کھلیں گے: عزت مآب وزیراعظم آسٹریلیا جناب اینتھنی البنیز
دو طرفہ تجارت کو دو گنا کرنے کے موجودہ مقصد کا ہندوستانی اور آسٹریلیائی صنعتوں اور سی ای اوز کی جانب سے اعادہ کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے بے پناہ امکانات موجود ہیں
ہندوستان -آسٹریلیا سی ای او فورم کی ممبئی میں میٹنگ، فورم میں آسٹریلیا اور ہندوستان کی ممتاز کمپنیوں کے سی ای او ز کی شرکت
ہندوستانی صنعتوں کی کنفیڈریشن اور بزنس کونسل آف آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینےکے چار سالہ توسیعی مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے
Posted On:
09 MAR 2023 6:00PM by PIB Delhi
آسٹریلیا کے عزت مآب وزیراعظم جناب اینتھنی البنیز نے کہا ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دستخط کیا گیا اقتصادی تعاون اور تجارت کا سمجھوتہ ( ای سی ٹی اے) ایک انقلاب لانے والا معاہدہ ہے، جو تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات کا دروازہ کھولے گا۔ وہ آج ممبئی میں ہندوستان-آسٹریلیا سی ای او فورم سے خطاب کر رہے تھے۔
عزت مآب وزیراعظم نے آسٹریلیا کے سرمایہ کاروں کی زبردست آمدنی پر دلی خوشی ظاہر کی، جو ہندوستان آتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ممتاز ہندوستانی تجارتی اداروں کی بھی تعریف کی، جو اس میں شامل ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت پر بہترین توقعات ظاہر کیں اور کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافے کا یہ ایک اہم پڑاؤ ہے۔
کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بھی سی ای او فورم میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ سنیٹر ڈان فیرل ، عزت مآب وزیر برائے تجارت و سیاحت بھی تھے۔ جناب گوئل نے کہا کہ صنعتوں اور یہاں موجود سی ای اوز کو دو طرفہ تجارت کو دو گنا کر نے کے مقصد کا اعادہ کرنا چاہئے، کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو کئی گنا بڑھانے کے امکانات موجود ہیں۔
وزیر موصوف نے اپریل ؍ 2022 میں آسٹریلیا کے اپنے دورے سے ایک مثال دی، جب انہوں نے کاکلیئر(صوتی آلات بنانے والی کمپنی) کے سی ای او سے ملاقات کی تھی۔ملاقا ت کے بعد انہوں نے انہیں یقین دلایا تھا کہ ہندوستان کی مارکٹ میں ان کا موجودہ حصہ، امکانات کو دیکھتے ہوئے بہت ہی کم ہے، جسے بڑھایا جا سکتا ہے ۔
صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے اس فورم کا اہتمام کیا تھا اور اس میں ہندوستانی صنعتوں کی کنفیڈریشن (سی آئی آئی) کی بھی شمولیت تھی۔ اس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے تجارت اور سرمایہ کاری کے تمام تر امکانات کو بروئے کار لانے پر کام کرنا ہے۔ اس فورم کی شریک صدارت ڈاکٹر انیش شاہ، ایم ڈی اور سی ای او، مہندرا گروپ اور محترمہ شیمارا وکرم نائیکے، ایم ڈی اور سی ای او، میکوری گروپ نے کی۔
سنیٹر ڈان فیرل عزت مآب وزیر برائے تجارت اور سیاحت نے کہا کہ صرف جنوری 2023 میں ہی ای سی ٹی اے معاہدے سے زیریں محصول کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کے تجارتی منافع حاصل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی جاری رہے گی۔ انہوں نے صنعتوں سے کہا کہ وہ بڑھتے ہوئے تعلقات کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر سوچیں۔
دونوں وزیروں نے انڈیا-آسٹریلیا سی ای او فور کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں طرف کے کاروباریوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ ابھرتے ہوئے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں۔
دونوں وزیروں نے دو طرفہ تعلقات اور رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کلیدی نوعیت کی اپنی ساجھیداری کو باہمی فائدے کے لئے مزید گہرا اور مستحکم کرنے کا عہد کیا۔
ایک چار سالہ توسیعی مفاہمت نامے پر بھی دستخط ہوئے جو ہندوستانی صنعتوں کی کنفیڈریشن اور بزنس کونسل آف آسٹریلیا کے درمیان ہوا ہے۔ اس موقع پر عزت مآب اینتھنی البنیز ایم پی موجود تھے۔
اس پروگرام میں آسٹریلیا اور ہندوستان کی ممتاز کمپنیوں کے سی ای اوز شامل ہوئے۔ فورم کے شرکاء نے اس بات پر تبادلۂ خیال کیا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان مختلف شعبوں میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے بہت پرانے دوستانہ تعلقات ہیں، جن میں جمہوریت، کثیر جہتی ثقافت، اقتصادی مواقع اور سب سے زیادہ اہم ایک فعال بیرون ملک برادری کے یکساں اقدار موجود ہیں۔ دونوں ممالک آزاد، کھلے معاشرے کے حق میں ہیں۔ انسانی حقوق کی پاسداری اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔
مال سال 2022 میں ہندوستان آسٹریلیا کا 9واں سب سے بڑا تجارتی ساجھیدار رہا ہے۔ آسٹریلیا کو برآمد ہونے والی خاص اشیاء میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انجنیئرنگ مصنوعات، چمڑا، موتی، لوہااور اسپات، نگینے اور زیورات شامل ہیں۔ ہندوستان جو چیزیں آسٹریلیا سے درآمد کرتا ہے، ان میں کھانے کی چیزیں، رنگائی کے اجزاء ، کیمکلز، اون، معدنیات اور قیمتی پتھر شامل ہیں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1905468)
Visitor Counter : 115