وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے، ہنر مندی کے شعبے میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کے لیے، امریکی وزیر تجارت محترمہ جینا ریمنڈو سے ملاقات کی


بڑے پیمانے پر زندگی بھر سیکھنے کے مواقع پیدا کرنے اور 3ایس— مہارت سازی، اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز، میں گہرا تعاون کرنے پر بات چیت کی گئی

Posted On: 09 MAR 2023 6:23PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور اینٹرپرینورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے امریکہ کی سکریٹری برائے کامرس محترمہ جینا ریمنڈو کے ساتھ ملاقات کی جس میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ہنر مندی کے شعبے میں مضبوط روابط قائم کرنے پر توجہ دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019WU0.jpg

جناب پردھان نے مطلع کیا کہ دونوں رہنماؤں نے، ہندوستانی ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو مزید متحرک بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی افرادی قوت کی تعمیر کے لیے ادارہ جاتی میکانزم کو مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ڈگریوں سے زیادہ مہارت اور استعداد اہم ہو گئی ہے۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ دونوں نے بڑے پیمانے پر زندگی بھر سیکھنے کے مواقع پیدا کرنے کے طورطریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور 3ایس—ہنر مندی، اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز میں، اپنے تعاون کو مزید گہرا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JLYK.jpg

دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک طرف ہندوستان کی افرادی قوت کا حجم اور دوسری طرف امریکہ میں اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں مواقع کے حجم کو، ہمارے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے ہم آہنگ کیا جا سکتا ہے۔

جناب پردھان نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور ہندوستان کی تیز رفتار ترقی کے وژن کے لیے محترمہ جینا ریمنڈو کی جانب سےظاہر کردہ اعلیٰ احترام کی ستائش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VNIU.jpg

*****

U.No. 2479

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1905457) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Odia