سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تحقیقی گرانٹس اور فنڈز کے لیے خواتین کے خصوصی پورٹل کا اعلان کیا۔ یہ پورٹل یکم اپریل سے فعال ہو جائے گا


خاتون سائنسدانوں سے تجاویز طلب کرنے  سے متعلق خصوصی کال اسی دن کھولی جائے گی

سی ایس آئی آر  کے ذریعہ خاتون سائنسدانوں کے لیے خصوصی ریسرچ گرانٹ فراہم کرائی جائے گی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کہا ہے کہ پی ایم مودی خواتین کی زیر قیادت ترقی کو ہندوستان کی ترقی کی مرکزی جہت سمجھتے ہیں

’’جیسے جیسے ہم امرت کال کی طرف بڑھ رہے ہیں، یہ ناری شکتی کو ہندوستان کے ترقی کے سفر میں صف اول میں  رکھنے کی  وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کا ایک اور ویژنری قدم ہے‘‘

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آئی آر کی عالمی یوم خواتین کی تقریب سے خطاب کیا

Posted On: 09 MAR 2023 3:44PM by PIB Delhi

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے  وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج تحقیقی گرانٹس اور فنڈز کے لیے خواتین کے خصوصی پورٹل کا اعلان کیا۔ یہ  پورٹل یکم اپریل سے فعال ہو جائے گا۔

 

وزیرموصوف یہاں سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر ) کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل سی ایس آئی آر نے سی ایس آئی آر -اے ایس پی آئی آر ای کے تحت خاتون سائنسدانوں کے لیے خصوصی تحقیقی گرانٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک خصوصی پورٹل یکم  اپریل 2023 سے دستیاب ہوگا۔ اسی دن خاتون سائنسدانوں  سے  تجاویز طلب کرنے سے متعلق خصوصی کال کھولی جائے گی۔

واضح ر ہے کہ ایکسٹرامیورل ریسرچ اسکیم کے تحت خاتون سائنسدانوں سے ریسرچ گرانٹ کی تجاویز طلب  کرنے کی تجویز کو 17 دسمبر 2022 کو ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی صدارت میں سی ایس آئی آر کی گورننگ باڈی کی 200ویں میٹنگ کے دوران منظوری دی گئی تھی۔

پورے ملک میں صرف خاتون سائنسدان سائنس اور انجینئرنگ کے بڑے شعبوں جیسے لائف سائنسز، کیمیکل سائنسز، فزیکل سائنسز، انجینئرنگ سائنسز اور انٹر/ٹرانس ڈسپلنری سائنسز میں آر اینڈ ڈی کے کام کرنے کے لیے تحقیقی گرانٹس کےواسطے  درخواست دینے کی اہل ہوں گی۔

فنڈز اسٹاف (جے آر ایف/ایس آر ایف/آر اے)، ہنگامی حالات اور چھوٹے موٹے  آلات کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔ تحقیقی تجویز کا کل بجٹ ، ریسرچ فیلو کے وظیفے سمیت عموماً 25-30 لاکھ کی حد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، یہ پہل خواتین کو بااختیار بنانے اور ملک میں ’ناری شکتی‘ کو فروغ دینے کی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل سے تعلق رکھتی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسےجیسے ہم امرت کال کی طرف بڑھ رہے ہیں، یہ ناری شکتی کو ہندوستان کے ترقی کے سفر میں صف  اول میں  رکھنے کی وزیر اعظم مودی کی کوششوں کے سلسلے کا ایک اور ویژنری قدم ہے۔

سی ایس آئی آر کے ذریعہ  خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے جا ر ہے ہیں، جن میں سی ایس آئی آر - سنٹرل لیدر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے پیش کردہ کاروباری خواتین کے لیے سی ایس آئی آر ٹیکنالوجیز پر 15فیصد  رعایت اور سی ایس آئی آر ڈومین کے پورے میدان میں متعدد تربیتی پروگرام شامل ہیں۔ گزشتہ سال اگست میں، سی ایس آئی آر کی تاریخ میں پہلی بار، سینئر الیکٹرو کیمیکل سائنس دان محترمہ نالتھمبی کلیسیلوی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل بنیں جو ملک بھر میں 38 تحقیقی ادارے تشکیل دینے والے اس  پریمیئر سائنسی آر اینڈ ڈی ادارے کی سربراہ بنیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی خواتین کی قیادت میں ترقی کو ہندوستان کی ترقی کی   ایک مرکزی جہت اور ہندوستان کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا ،’’گزشتہ نو برسوں میں، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ، حکومت نے متعدد فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں جن کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان سے  ہندوستان کے ترقی کے سفر کی قیادت کرانا ہے۔ ان کی کوششیں خواتین کو سماجی رکاوٹوں پر قابو پانے اور اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے قابل بنا رہی ہیں۔‘‘

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پی ایم آواس گرامین کے 2 کروڑ مستفید ہونے والوں میں سے 68 فیصد خواتین ہیں اور 23 کروڑ سے زیادہ مُدرا قرضے خاتون استفادہ کنندگان کو دیے گئے ہیں۔ این ایف ایچ ایس-5 سروے کے مطابق، پہلی بار، ہندوستان میں جنس کا تناسب بہتر ہو کر  1,000مردوں پر 1,020 خواتین ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ’’پی ایم مودی نے خواتین کو بندشوں سےآزاد کرانے  اور انہیں روزمرہ کی زندگی کی سخت  مشقت سے آزاد کرانے کو  پالیسی سازی کا ایک اہم مقصد بنایا ہے۔ مودی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ہر ایک  فلیگ شپ فلاحی اسکیم سے   ملک بھر میں خواتین کی زندگی میں بہتری آ ئی ہے۔‘‘

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  پچھلے 9 برسوں میں خاتون پولیس اہلکاروں  کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ 2018 میں، وزیراعظم مودی نے مسلح افواج میں خواتین کے مستقل کمیشن کی اجازت دینے کے لیے ایک تاریخی فیصلے کا اعلان کیا۔ مسلح افواج میں 10,000 سے زائد خاتون اہلکار خدمات انجام دے رہی ہیں، جن کی اکثریت طبی خدمات میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اب خواتین ہر شعبے میں کام  کر نے کی طر ف بڑھ  رہی ہیں۔ ابھی حال ہی میں، ہندوستانی فضائیہ نے گروپ کیپٹن شالیزا دھامی کو پاکستان کے سامنے والے مغربی سیکٹر میں ایک  میزائل اسکواڈرن کی کمانڈ کرنے والی پہلی خاتون افسر کے طور پر تعینات کیا ہے۔ خواتین سی آر پی ایف کامبیٹینٹز کو ایلیٹ اینٹی ماؤ اسٹ کوبرا یونٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ خاتون افسران نے بھی فوج کے مختلف یونٹس کی کمان سنبھالنا شروع کر دی ہے۔ بحریہ نے بھی  فرنٹ لائن جنگی جہازوں پر خاتون افسروں کو تعینات  کرنا شروع کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2471  


(Release ID: 1905416) Visitor Counter : 166