وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کوسٹ گارڈ نے گجرات کے ساحل کے قریب آبی خطرے سے دوچار ماہی گیری کی ایک کشتی سے چھ ماہی گیروں کو بچا لیا

Posted On: 07 MAR 2023 6:39PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کے جہاز آروش نے 07 مارچ 2023 کو گجرات کے ساحل سے قریب بحیرہ عرب میں ماہی گیری کی ایک آبی خطرے سے دوچار کشتی سے چھ ماہی گیروں کو بچایا۔ صبح کے اوقات میں، بحیرہ عرب میں تعینات جہاز کو گجرات کے ساحل سے کوئی 80 کلومیٹر دور کسی ہندوستانی ماہی گیری کی کشتی ہمالیہ میں بے قابو سیلاب کے حوالے سے ایک چوکنّا کرنے والی کال موصول ہوئی۔ جہاز فوری طور پر پریشان کشتی کی طرف بڑھا اور سیلابی کیفیت پر قابو پانے سے پہلے عملے کو بچایا۔آئی سی جی کے اہلکاروں نے بعد میں کشتی کو آبی سفر کے قابل بنا کر عملے کے حوالے کر دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2GQ4V.jpeg

****

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1904931) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu