عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ تمام پورٹل مثلاً پنشن تقسیم کرنے والے بینک کےپورٹلس، انوبھو، سی پی این گرام، سی جی ایچ ایس کو نئے تیار کردہ ’’مربوط پنشنرز پورٹل‘‘ کی شکل میں واحد پورٹل میں ضم کیا جائے گا تاکہ ’’بزرگ شہریوں کے لیے زندگی کو آسان بنانے‘‘ کو یقینی بنایا جا سکے
بھوپال میں بینکرز بیداری ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’’زندگی میں آسانی لانے کے لیے مربوط نقطہ نظر‘‘ کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، یہ اقدام پنشن یافتگان کو درپیش مسائل کو کم کرے گا
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پنشن تقسیم کرنے والے کل 18 بینکوں کو مربوط پنشنرز پورٹل میں ضم کیا جائے گا
پنشن کے محکمہ نے 22 نومبر کو چہرے کی تصدیق کی مہم کے ذریعے ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں 30 لاکھ پنشن یافتگان نے اپنا لائف سرٹیفکیٹ ڈیجیٹل طور پر جمع کرایا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
06 MAR 2023 4:28PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنش، جوہری توانائی اور خلاکے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مطلع کیا کہ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام پنشن پورٹل مثلاً پنشن تقسیم کرنے والے بینک کے پورٹلس، انوبھو، سی پی ای این گرامس، سی جی ایچ ایس وغیرہ کو نئے تیار کردہ ’’انٹیگریٹڈ پنشنرز پورٹل‘‘ پنشن یافتگان کے لیے مربوط پورٹل ( https://ipension.nic.in ) کی شکل میں ایک ہی پورٹل میں ضم کیا جائے تاکہ ’’ بزرگ شہریوں کی زندگی کو آسان‘‘ بنانے کو یقینی بنایا جا سکے ۔
بھوپال، مدھیہ پردیش میں بینکرز بیداری ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ "زندگی میں آسانی لانے کے لیے مربوط نقطہ نظر" کے وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق، یہ اقدام پنشن یافتگان کو بینکوں کے ساتھ درپیش مسائل کو کم کرے گا۔یہ مسائل بینک کی تبدیلی لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانا، پنشن یافتگان کی موت کا سرٹیفکیٹ جمع کرنا، پنشن سلپ اور پنشن سلپ کی بازیافت، انکم ٹیکس کٹوتی کا ڈیٹا/فارم 16، پنشن کی رسید کی معلومات ہیں۔ پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کی ویب سائٹس کو بھی مربوط پنشنرز پورٹل کے ساتھ ضم کیا جائے گا۔
وزیر موصوف نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ایس بی آئی اور کینرا بینک کے پنشن سیوا پورٹل کے بھاویشیہ پورٹل کے ساتھ انضمام کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ اس انضمام کے ساتھ، پنشن پانے والے افراد اب انٹیگریٹڈ پنشنرز پورٹل کے ذریعے اپنی پنشن سلپ، لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی کیفیت اور فارم-16 حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تمام 18 پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کو مربوط پنشنرز پورٹل میں ضم کیا جائے گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ نہ صرف ملازمت کرنے والے/ریٹائر ہونے والے ملازمین کا خیال رکھے گا بلکہ ہمارے پنشن یافتگان کی زندگی میں آسانی کے لیے بھی کام کرے گا اور ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ نومبر 2014 میں، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کے آن لائن جمع کرانے کے لیے آدھار پر مبنی ایک اسکیم، "جیون پرمان" کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے کے ذریعہ کیاگیا تھا تاکہ پنشن یافتگان کے لیے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرتے وقت شفافیت اور "زندگی گزارنے میں آسانی" کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ابتدائی طور پر بائیو میٹرک ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) جمع کروانا شروع کیا گیا اور بعد میں محکمہ نے الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے ساتھ مل کریو آئی ڈی اے آئی آدھار سافٹ ویئر پر مبنی اہم چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹکنالوجی تیار کیا جس کے ذریعے کسی بھی اینڈرائیڈ پر مبنی اسمارٹ فون سے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ دینا ممکن ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم ٹیکنالوجی نے بیرونی بائیو میٹرک آلات پر پنشن یافتگان کے انحصار کو کم کر دیا ہے اور اسمارٹ فونز پر دستیاب بائیو میٹرک سسٹم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس عمل کو عوام کے لیے مزید قابل رسائی اور سستی بنا دیا ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ محکمہ پنشن نے 22 نومبر کو چہرے کی تصدیق کی مہم کے ذریعے ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں 30 لاکھ پنشن یافتگان نے اپنا لائف سرٹیفکیٹ ڈیجیٹل طور پر جمع کرایا ہے۔
پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب وی سرینواس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی او پی پی ڈبلیو نے بینکرز کے لیے بیداری کے پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ بینک کے فیلڈ اہلکاروں کو پنشن کے تازہ ترین قوانین؍ طریقہ کار میں اصلاحات اور فلاحی اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت، ڈیجیٹائزیشن اور سروس ڈیلیوری کے حکومت کے مقصد کے مطابق بھویشیہ پلیٹ فارم نے پنشن پروسیسنگ اور ادائیگی کے شروع سے آخر تک ڈیجیٹائزیشن کو یقینی بنایا ہے۔ ریٹائر ہونے والے اپنے کاغذات آن لائن داخل کرنے سے لے کر ڈیجی لاکر میں الیکٹرانک فارمیٹ میں پی پی او کے اجراء تک، اس پلیٹ فارم نے حکومت کی مکمل شفافیت اور کارکردگی کے ارادے کو ظاہر کیا ہے۔بھوشیہ پلیٹ فارم، ایک مربوط آن لائن پنشن پروسیسنگ سسٹم کو مرکزی حکومت کے تمام محکموں کے لیے یکم جنوری 2017 سے لازمی قرار دیا گیا تھا۔
یہ نظام اس وقت 97 وزارتوں؍محکموں کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے جس میں 818 منسلک دفاتر، 7,941 ڈی ڈی اوز شامل ہیں ۔ آج تک، 1,89,494 سے زیادہ کیسز پر کارروائی ہو چکی ہے۔ یعنی پی پی اوز جاری کردیے گئے ہیں جس میں 1,23,249 سے زیادہ ای- پی پی اوز شامل ہیں ۔
ڈیجی لاکر میں پی پی او اور نئے پنشنرز کو پی پی او بھیجنے میں تاخیر کو ختم کرتا ہے، ساتھ ہی ایک فزیکل کاپی حوالے کرنے کی ضرورت کو بھی ختم کرتا ہے۔ اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ ریٹائر ہونے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد مرکزی مسلح پولیس فورسز سے ہے جو ملک کے دور دراز علاقوں میں خدمات انجام دیتے ہیں، ایسا سافٹ ویئر پروسیسنگ میں آسانی کے ساتھ ساتھ پنشن پروسیسنگ میں رفتار اور درستگی دونوں کے لحاظ سے کافی اہم ہے۔
یاد رہے کہ پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے نے تمام مرکزی حکومت کی ای گورننس سروس ڈلیوری پورٹل میں نیسڈا اسسمنٹ 2021 کے مطابق بھوشیہ (پنشن کی منظوری اور ادائیگی کے لیے ایک آن لائن ٹریکنگ سسٹم ڈی او پی پی ڈبلیو کے ذریعے تیار کیا گیا ہے) کے لیے تیسرا درجہ حاصل کیا ہے۔ یہ درجہ بندی رسائی، مواد کی دستیابی، استعمال میں آسانی، انفارمیشن سیکیورٹی اور پرائیویسی، اینڈ سروس ڈیلیوری، انٹیگریٹڈ سروس ڈیلیوری، اسٹیٹس اور درخواست کی ٹریکنگ پر مبنی ہے۔ ان پیمانوں کی بنیاد پر درجہ 3 حاصل کرنا کافی اچھا اور قابل اعتبار ہے۔
یہ آگاہی پروگرام پنشن یافتگان کے فائدے کے لیے حکمت عملی بنانے اور نئے اقدامات کے تصور کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس سے بینکوں کے پنشن ادا کرنے والے پورٹل کے ساتھ بھویشیہ پورٹل کے انضمام کے راستے کو متعارف کرانے میں آسانی ہوئی۔ اب تک اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور کینرا بینک نے اپنے پورٹلز کو بھویشیہ - آئی پی پی کے ساتھ ضم کیا ہے اور یہ عمل پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ جاری ہے۔
ورکشاپس کا انعقاد ایک بہترین دو طرفہ سیکھنے کا عمل تھا اور یہ پنشنرز کی بینک سے متعلق شکایات کو کم کرنے میں بہت آگے جائے گا کیونکہ پنشن کے امور دیکھنے والے بینک کے عہدیداروں کو پنشن یافتگان کی زندگی میں آسانی کے لیے ڈی او پی پی ڈبلیو کی طرف سے اٹھائے گئے؍جاری کیے گئے تمام اقدامات؍او ایم ایس سے آگاہ کیا گیا ۔اس طرح کے آگاہی پروگرام اس محکمے کی سنجیدگی کا ایک مضبوط پیغام بھی دیتے ہیں کہ وہ بینکوں سے پنشن یافتگان کی اب تک نظر انداز کی گئی توقعات پر توجہ مرکوز کرے۔
**********
)ش ح ۔ م ع۔ ع ر)
U-2392
(Release ID: 1904794)
Visitor Counter : 135