الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب راجیو چندر شیکھر کا پانچویں آسیان-انڈیا بزنس سمٹ سے خطاب


ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا شعبہ آسیان- ہندوستان تعاون کے  بے پناہ امکانات کا حامل ہے: جناب راجیو چندر شیکھر

ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں نے آسیان ممالک کے ڈیجیٹل کایاپلٹ کے سفر میں اہم رول ادا کیا: جناب راجیو چندر شیکھر

ہندوستان اور آسیان ممالک کے مابین فوری ادائیگی نظام شروع کرنے ہیں: جناب راجیو چندر شیکھر

Posted On: 06 MAR 2023 6:30PM by PIB Delhi

الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کے وزیر مملکت    جناب راجیو چندر شیکھر نے آج کہا کہ مختلف شعبوں میں     ہندوستان کا ڈیجیٹلائزیشن آسیان ممالک کے ساتھ اس کی ساجھیداری کے زبردست امکانات رکھتا ہے۔

1.jpeg

آسیان- انڈیا بزنس سمٹ 2023 سے خطاب کرتے ہوئے جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ‘‘آسیان خطے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز ، اقتصادی ترقی کا کلیدی حصہ ہیں، خاص طور   سے ای-کامرس،    آن لائن میڈیا اور  مالی خدمات میں ۔ ہندوسانی آئی ٹی کمپنیوں نے ملیشیاء اور دیگر آسیان ملکوں کے ڈیجیٹل کایاپلٹ کے سفر میں اہم رول  ادا کیا ہے۔ ’’

ہندوستان اور علاقائی بلاک کے مابین مزید تعاون کے امکانات پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ‘‘ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان براہ راست ادائیگی نظام کے آغاز کے حالیہ اعلان کے بعد ، اب ہندوستان خطے کے مزید ملکوں کے ساتھ اسے شروع کرنے پر کام کر رہا ہے۔ ’’

جنا ب راجیو چندر شیکھر سمٹ سے ورچوئل طریقے سے خطاب کر رہے تھے۔  سمٹ کا کا عنوان تھا ‘‘ کلیدی نوعیت کی بزنس پارٹنرشپ کے لئے آسیان -ہندوستان اقتصادی تعلقات کا استحکام اور پیش رفت’’۔

یہ کانفرنس آسیان اور ہندوستان کے ایئر آف فرینڈ شپ کے حصے کے طور پر منعقد کی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے ہندوستان میں ڈیجیٹلائزیشن میں زبردست ترقی کا ذکر کیا ااور کہا کہ جناب نریندر مودی  کی حکومت نے کم قیمت کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اسٹارٹ اپ میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور اوپن ٹیکنالوجیز کو بڑھاوا ملا ہے۔

2.jpeg

جناب راجیو چندر شیکھر نے حکومت ہند کی جانب سے مختلف ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری کے بارےمیں بتایا، جس کی وجہ سے ہندوستانی معیشت اور معاشرے کے مختلف حصوں میں کایا پلٹ ہوئی ہے۔

ہندوستان کے فِن ٹیک   ایکو سسٹم کے فروغ میں یو پی آئی کے اثرات    کی بات کرتے ہوئے    وزیر موصوف نے کہاکہ‘‘     350 سے زیادہ  بینکوں اور 260 ملین صارفین کے ساتھ ہندوستان کے یونیفائڈ پیمنٹ انٹر فیس نے ہندوستان میں ادائیگیوں کے طریقوں میں انقلاب     پیدا کر دیا ہے اور اس پلیٹ فارم سے ہر ماہ آٹھ ملین سے زیادہ لین دین ہوتے ہیں۔   ’

یو پی آئی کے علاوہ، وزیر مملکت نے ہنددوستانی حکومت کے ذریعے وضع  کئےگئے دیگرڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے مثلاً آدھار، کووِن،  جی ای ایم وغیرہ کا ذکر کیا، جس کی وجہ سے گورننس  میں باقاعدگی   آئی  اور اقتصادہ شمولیت کو فروغ ملا۔ 

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1904743) Visitor Counter : 128


Read this release in: Kannada , English , Marathi , Hindi