امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے،خطرناک اشیاء کی نقل و حمل میں تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، رہنما خطوط جاری کئے


ملک بھر میں، خطرناک مواد کی محفوظ ہینڈلنگ اور نقل و حمل کے لیے ایک نیا معیار قائم کرنے کی غرض سے رہنما خطوط

Posted On: 06 MAR 2023 3:06PM by PIB Delhi

ہندوستان کی قومی معیارات کے ادارے، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس)، نے حال ہی میں نئی ہدایات شائع کی ہیں جن کا مقصد خطرناک سامان کی نقل و حمل میں تحفظ کو بڑھانا ہے۔

رہنما خطوط، جنہیں ’آئی ایس8149:2023 - خطرناک سامان کی نقل و حمل - رہنما خطوط‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، کو بی آئی ایس کی نقل و حمل کی خدمات کی سیکشنل کمیٹی، ایس ایس ڈی 01کے تحت وضع کیا گیا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ، ملک بھر میں خطرناک مواداور سامان کی محفوظ ہینڈلنگ اور نقل و حمل کے لیے ایک نیا معیار قائم کریں گے۔

نقل و حمل کے طریقوں کو معیاری بنانے کے مقصد کے ساتھ، بی آئی ایس کے رہنما خطوط، اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے کہ خطرناک اشیاء کو محفوظ اور مربوط طریقے سے منتقل کیا جائے، جس سے حادثات کے خطرے اور لوگوں اور ماحول کو ہونے والے ممکنہ نقصان کو کم کیا جائے۔

خطرناک اشیاء ایسے مادے اور اشیاء ہیں جن میں دھماکہ خیز، آتش گیر، زہریلے، متعدی یا ضرررساں خصوصیات ہوتیں ہیں اور جو عوام کے تحفط، املاک اور ماحول کے لیے خطرہ ہوتےہیں۔ اس طرح کے سامان کی نقل و حمل میں، ان کی آمدورفت کو مکمل احتیاط کےساتھ پورا کرنےاور انکے تحفظ کویقینی بنانے کے لیے، مناسب اقدامات کا نفاذ شامل ہے۔

اگرچہ خطرناک سامان کی نقل و حمل زمینی، سمندری، آبی گزرگاہوں، ریل اور یہاں تک کہ کہ فضائی راستے سے بھی ہو سکتی ہے، لیکن اس عمل میں شامل حساسیت اور خطرے کے عوامل کو مخصوص احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان میں جامع پیکیجنگ اور کنڈیشنگ، نقل و حمل کے دوران مخصوص ہینڈلنگ آپریشن اور اس قسم کے سامان کی نقل و حمل اور ہینڈلنگ میں مصروف افراد کے لیے، تربیت اور ترقی شامل ہیں۔

مزیدبرآں، آئی ایس 18149:2023درجہ بندی، پیکیجنگ، لیبلنگ اور مارکنگ، ہینڈلنگ، دستاویزات، شراکت داروں کے کردار، تربیت، نقل و حمل، ہنگامی کارروائی اور علیحدگی کے انتظامات وے متعلق بھی رہنما خطوط فراہم کرتا ہے۔ معیار میں جن خطرناک اشیاء کا حوالہ دیا گیا ہے ان میں، دھماکہ خیز مواد، گیسیں، آتش گیر مائعات، ٹھوس آتش گیر مادے، آکسیڈائزنگ مادے اور نامیاتی پیرو آکسائیڈز، زہریلے اور متعدی مادے، تابکاری کے حامل مادے، ضرررساں مادے اور دیگر متفرق خطرناک مادے شامل ہیں۔

یہ معیار، تمام شراکت داروں کے لیے رہنما خطوط فراہم کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے، جن میں گاڑیوں کے مالکان/ٹرانسپورٹ ایجنسیاں،ٹھیکیدار، کنسائنرز، کنسائنی، آپریٹرز اور خطرناک سامان کی محفوظ نقل و حمل کے لیے خطرناک سامان/ماد لے جانے والے ڈرائیوروںشامل ہیں۔

*****

U.No. 2359

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1904683) Visitor Counter : 113