سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ کیرالہ میں آئی سی ٹی ٹی والارپدم کو کالامسری سے جوڑنے کے لیے 571 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 لین والی قومی شاہراہ (این ایچ) تیار کی گئی ہے

Posted On: 06 MAR 2023 2:43PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ساحلی اور بندرگاہی کنکٹی ویٹی  کا بنیادی ڈھانچہ ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم رول  ادا کرتا ہے۔ ٹویٹس کی ایک سیریز میں انہوں نے کہا کہ کیرالہ میں آئی سی ٹی ٹی (انٹرنیشنل کنٹینر ٹرانشپمنٹ ٹرمینل) والارپدم کو کالامسری سے جوڑنے کے لیے 571 کروڑ روپے کی کل لاگت سے 4 لین والی قومی شاہراہ (این ایچ) تیار کی گئی ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں پورٹ کنکٹیویٹی ہائی وے کی تعمیر شامل ہے، جو کوچین میں بحیرہ عرب کے بیک واٹرز سے 8.721 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاہراہ مال کی نقل و حمل کے لیے شمالی-جنوبی کوریڈور کو کوچین بندرگاہ سے جوڑتی ہے، اس طرح سامان کولانے لے جانے کی سہولت فراہم کراتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ  یہ شاہراہ سمندری ساحل کے آٹھ گاوؤں کی موبیلیٹی کو بڑھاتی ہے اور اس نے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں  رول ادا کیا ہے۔

جناب گڈکری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہماری غیر متزلزل عہد بندی  وقت کی  پابندی کے ساتھ ساتھ  کم لاگت والا، اعلیٰ معیار  کا ایسا پائیدار سڑک کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرانے کی  ہے جو ہمارے شہریوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2363


(Release ID: 1904659) Visitor Counter : 117