وزارت آیوش

آیوش کی وزارت نے یوگ 2023 کے لئے وزیر اعظم کے انعامات کے لئے درخواستیں / نامزدگیاں طلب کی ہیں


یہ انعامات قومی اور بین الاقوامی سطح دونوں پر یوگ کی ترقی اور فروغ کے تئیں مثالی تعاون کے اعتراف میں دئے جاتے ہیں

Posted On: 06 MAR 2023 11:33AM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت نے یوگ 2023 کے لئے وزیر اعظم کے انعامات کے لئے درخواستیں / نامزدگیاں طلب کی ہیں ۔ یہ انعامات قومی اور بین الاقوامی سطح دونوں پر یوگ کی ترقی اور فروغ کے تئیں مثالی تعاون کے اعتراف میں دئے جاتے ہیں ۔ دو قومی ایوارڈس بھارت نژاد کمپنیوں اور دو بین الاقوامی انعامات  بھارت / غیر ملکی نژاد کمپنیوں کو دئے جائیں گے ۔فاتحین کے ناموں کا اعلان یوگ کے نویں بین الاقوامی دن کیا جائے گا (21جون2023)۔

سال 2023 کے لئے ایوارڈ کی درخواستیں/ نامزدگیاں فی الحال مائی گو پلیٹ فارم پر  موصول کی جاتی ہیں

(https://innovateindia.mygov.in/pm-yoga-awards-2023/)۔  اس کے لئے لنک آیوش کی وزارت کی ویب سائٹ  اور نیشنل ایوارڈس پورٹل پر بھی دستیاب ہوگا ۔اس سال کے ایوارڈس کے لئے درخواستوں / نامزدگیوں کا عمل 31 مارچ 2023 کو شروع ہوگا ۔

انتخاب کا عمل دو مرحلوں کے نظام کے تحت انجام دیا جائے گاجس کے لئے آیو ش کی وزارت دو کمیٹیاں تشکیل دے گی جن کے نام یہ ہیں اسکریننگ کمیٹی (جانچ پڑتال کمیٹی) ،ایویلؤیشن  کمیٹی (جیوری)  (جائزہ کمیٹی)  ۔ایویلؤیشن   کمیٹی (جیوری) کی صدارت کابینہ سکریٹری کریں گے اور یہ ان ارکان پر مشتمل ہوگی وزیر اعظم کے مشیر ،خارجہ  سکریٹری، آیوش کی وزارت کے سکریٹری اور دیگر شخصیات  ۔یہ کمیٹی ایوارڈس پانے والوں کے لئے طریقہ کار مقرر کرتی ہے اور ان کا انتخاب کرتی ہے۔

آیوش کی وزارت اس سال کے،یوگ کےبین الاقوامی  دن کے موقع پر عالمی سطح پر لوگوں کی شرکت کو یقینی بنارہی ہے  ۔ وزارت، یوگ کے فائدوں کی تشہیر کے لئے  ڈبلیو ایچ او کے ایم یوگ ایپ ، نمستے ایپ ، وائی – بریک اپیلی کیشن اور عوام پر مرکوز مختلف سرگرمیوں اور پروگراموں کے ذریعہ کررہی ہے۔ آئی ڈی وائی پلیج ، پول / سروے ، آئی ڈی وائی جِنگل ، آئی ڈی وائی کوئز اور ’ یوگامائی پرائیڈ  ‘ ، فوٹو گرافی مقابلے جیسے مائی گو پلیٹ فارم پر مختلف سرگرمیاں شروع کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

 

 

***********

 

ش ح ۔  ا س ۔ م ش

U. No.2348

 



(Release ID: 1904497) Visitor Counter : 75