عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) بینک آف بڑودہ کے لیے بینکرز کی بیداری کی  ورکشاپ کا انعقاد کرے گا


پنشن یافتگان کی ’زندگی کی  آسانی‘ کے لیےڈی او پی پی ڈبلیو کے مربوط پنشن یافتگان کے پورٹل کے ساتھ بی او بی  پورٹل کے انضمام کا ایک عمل

Posted On: 05 MAR 2023 4:36PM by PIB Delhi

عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی  ہدایت پر پنشن یافتگان  اور فیملی پنشن یافتگان کی ’’زندگی کی  آسانی‘‘ کو بڑھانے کے لیے، پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمہ نے  پنشن پالیسی کے ساتھ ساتھ پنشن سے متعلق عمل کی ڈیجیٹائزیشن کے سلسلے  میں متعدد فلاحی اقدامات کیے ہیں ۔ پنشن کے قوانین میں متعدد ترامیم کی گئی ہیں اور پچھلے 50 برسوں کے دوران متعدد وضاحتی احکامات/ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دسمبر 2021 میں ان کو یکجا کر کے سنٹرل سول سروس (پنشن) رولز، 2021 کے طور پر لایا گیا ہے۔

چونکہ پنشن تقسیم کرنے والے بڑے ادارے بینک ہیں، اس لیے  پنشن اور پنشن یافتگان  کی بہبود  کے محکمے نے بینکوں کے سنٹرل پنشن پروسیسنگ سینٹرز (سی پی پی سی) کے ساتھ ساتھ بینک میں پنشن سے متعلق کام کو سنبھالنے والے ان کے فیلڈ  عملے  کے لیے بیدری کی  ورکشاپس کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے، پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کے سکریٹری جناب وی سرینواس اور ایڈیشنل سکریٹری جناب سنجیو نارائن ماتھر کی قیادت میں مرکزی حکومت کی ایک ٹیم بینک آف بڑودہ کے افسران کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کرنے کے واسطے بھوپال میں ہے۔

ان ورکشاپس کا مقصد پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں سے متعلق مختلف قواعد و ضوابط اور حکومت ہند کی جانب سے پنشن یافتگان  کے لیے ’’زندگی کی آسانی‘‘ کو یقینی بنانے کے  واسطے کئے جانے  والے اقدامات کے بارے میں بھی بیداری  پھیلانا ہے۔ ورکشاپ ان پراسیسز اور پنشن یافتگان کی شکایات سے نمٹنے میں بینک حکام کو درپیش مسائل پر بھی توجہ مرکوز کرے گی۔

بینک آف بڑودہ کے افسران کے لیے ورکشاپ 6 مارچ 2023 کو بھوپال میں منعقد کی جارہی ہے۔ اس ورکشاپ میں سی پی پی سی اور بینک آف بڑودہ کی پنشن ڈیلنگ برانچوں کے 60 سے زیادہ افسران حصہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح کے خطوط پر بیداری ورکشاپس 2023-24 میں دیگر پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے تعاون سے منعقد کی جائیں گی۔ ورکشاپ سے بینک آف بڑودہ کے پنشن یافتگان کے پورٹل کو  ڈی او پی پی کے سنگل ونڈو انٹیگریٹڈ پنشن یافتگان  پورٹل کے ساتھ مربوط کرنے کی سمت میں  ایک روڈ میپ تیار کئےجانے کی بھی توقع ہے جس کا عنوان ’’بھوشیہ‘‘ہے جس کا مقصد پنشن یافتگان کو پنشن کی تقسیم اور متعلقہ سہولیات کے بارے میں بہت ساری معلومات فراہم کرانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 2334



(Release ID: 1904448) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Tamil