ریلوے کی وزارت

انڈین  ریلوے 21 مارچ 2023 کو شمال مشرق کے لیے بھارت گورو ٹرین شروع کرے گا


یہ انتہائی مطلوب ٹرین ٹور ڈیلکس ٹورسٹ ٹرین 15 دن کے دورے کے لیے نارتھ ایسٹ سرکٹ پر شروع ہوگی

یہ آسام، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، تریپورہ اور میگھالیہ پر محیط ہندوستان کے شمال مشرقی خطے کا مخصوص سفر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے

انتہائی مطلوبہ ٹرین "نارتھ ایسٹ ڈسکوری: بیونڈ گوہاٹی" 21 مارچ 2023 کو دہلی کے صفدر جنگ ریلوے اسٹیشن سے 14 راتوں / 15 دن کے سفر پر روانہ ہونے کے لیے تیار ہے

اے سی I اور اے سی  II کلاس سے آراستہ جدید ترین  ڈیلکس ٹورسٹ ٹرین کل 156 سیاحوں کوسفر پر لے جائے گی

شمال مشرق کے اس سفر میں جن مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے ان میں آسام میں گوہاٹی، شیوساگر، جورہاٹ اور قاضی رنگا، تریپورہ میں اناکوٹی، اگرتلہ اور ادے پور، ناگالینڈ میں دیما پور اور کوہیما اور میگھالیہ میں شیلانگ اور چیراپنجی شامل ہیں

سیاح اس ٹورسٹ ٹرین  میں دہلی، غازی آباد، علی گڑھ، ٹنڈلا، اٹاوہ، کانپور، لکھنؤ اور وارانسی ریلوے اسٹیشنوں پر بھی سوار ہو سکتے ہیں

آئی آر سی ٹی سی  نے صارفین کو ای ایم آئی کے ذریعہ  ادائیگی کا اختیار فراہم کرنے کے لیے پے ٹی ایم  اور ریزر پے  ادائیگی کے گیٹ ویز کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے

Posted On: 04 MAR 2023 1:15PM by PIB Delhi

انڈین ریلوے نے ہندوستانی ریلوے نے ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کے سفر کا احاطہ کرنے کے لیے خاص طور پر بھارت گورو ڈیلکس اے سی ٹورسٹ ٹرین ڈیزائن  کی گئی  ہے۔ انڈین ریلوے نے "نارتھ ایسٹ ڈسکوری: بیونڈ گوہاٹی" کا فیصلہ کیا ہے، جسے خاص طور پر بھارت گورو ڈیلکس اے سی ٹورسٹ ٹرین کے ذریعہ ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کا احاطہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ٹرین کا سفردہلی  کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن سے 21 مارچ 2023 کو شروع ہوگا اور یہ 15 دنوں میں آسام میں گوہاٹی، شیو ساگر، جورہاٹ اور قاضی رنگا، تریپورہ میں اوناکوٹی، اگرتلہ اور ادے پور، ناگالینڈ میں دیما پور اور کوہیما اور میگھالیہ میں شیلانگ اور چیراپنجی کا احاطہ کرے گا۔

14 راتوں اور 15 دنوں پر محیط اس ٹرین کا پہلا اسٹاپ گوہاٹی ہے جہاں سیاح کامکھیا مندر جائیں گے اور اس کے بعد اومانند مندر اور برہم پترا پر  سن سیٹ کروز کا دورہ کریں گے۔ یہ ٹرین مزید رات بھر کے سفر پر ناہرلاگون ریلوے اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگی جو اروناچل پردیش کے دارالحکومت ایٹا نگر سے 30 کلومیٹر دور ہے۔اس کے بعد  اگلا شہر شیوساگر ہوگا جو  آسام کے مشرقی حصے میں آہوم  سامراج کا قدیم دارالحکومت رہا ہے۔ شیو ساگر، شیو ڈول میں مشہور شیو مندر ، دیگر ثقافتی مقامات کے علاوہ سفر کے پروگرام کا ایک  اہم حصہ ہے۔ مزید برآں جورہاٹ  میں چائے کے باغات اور  قاضی رنگا میں رات بھر  قیام کرنے کے بعد سیاح قاضی رنگا نیشنل پارک میں صبح سویرےجنگل سفاری کا مشاہدہ کریں گے ۔

 

  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H7DF.jpg  Legend of Kamakhya temple where rebel Sena MLAs sought blessings ahead of  Maha floor test - India Today

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LK5H.jpg  Kaziranga National Park collects highest revenue of Rs 6 Cr: Over 2.7 Lakh  tourist visited - TIME8

Nagaland to utilise satellite technology to monitor remote area projects |  Technology News – India TV Ujjayanta Palace 43 | Tripura Urban Livelihoods Mission

بعد ازاں ڈیلکس اے سی ٹورسٹ ٹرین اگلی فرکاٹنگ ریلوے اسٹیشن سے ریاست تریپورہ کے لیے روانہ ہوگی ، جہاں مشہور اجینتا  پیلیس سمیت اوناکوٹی اور اگرتلہ کے مشہور سیاحتی مقامات کی سیر کی جائے گی۔  اگلے دن، ادے پور کے نیر محل  پیلیس اور تریپورہ سندری مندر کو سفر کے پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ تریپورہ کے بعد، ٹرین ریاست ناگالینڈ کے سفر پر دیما پور کے لیے روانہ ہوگی ۔ بدر پور اسٹیشن سے لمڈنگ جنکشن کے درمیان ٹرین کا خوبصورت سفر صبح کے اوائل میں سیاح  اپنی نشستوں سے دیکھ سکتے ہیں۔ دیما پور اسٹیشن سے سیاحوں کو ناگا طرز زندگی کا تجربہ کرنے کے لیے کھونوما گاؤں کی سیر سمیت مقامی مقامات تک پہنچانے کے لیے بسوں کے ذریعے کوہیما لے جایا جائے گا ۔ ٹورسٹ ٹرین کا اگلا پڑاؤ گوہاٹی ہو گا اور سیاحوں کو بذریعہ سڑک میگھالیہ کے دارالحکومت شیلانگ لے جایا جائے گا اور راستے میں شاہانہ امیم جھیل پر ایک  پٹ اسٹاف ہوگا۔ اگلے دن کا آغاز مشرقی خاصی پہاڑیوں میں واقع چیراپنجی کی سیر کے ساتھ ہوگا۔ شیلانگ چوٹی، ایلفینٹ فالس ، نوخالکائی  فالس اور موسمائی گپھائیں دن کی سیر کا حصہ ہیں۔ چیراپونجی سے سیاح واپس گوہاٹی اسٹیشن پہنچیں گے  تاکہ دہلی واپسی  کے لیے ٹرین میں سوار ہوسکیں ۔ اس پورے سفر میں مہمان ٹرین کے ذریعہ تقریباً 5800 کلومیٹر کا سفر طے کریں گے۔

جدیدترین ڈیلکس اے سی ٹورسٹ ٹرین میں بہت ساری حیرت انگیز خصوصیات ہیں جن میں دو عمدہ کھانے کے ریستوران، ایک عصری باورچی خانہ، کوچز میں شاور کیوبیکلز، سینسر پر مبنی واش روم فنکشنز، فٹ مساجر اور ایک منی لائبریری شامل ہیں۔ مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ٹرین دو طرح کی رہائش فراہم کرتی ہے، اے سی فرسٹ اور اے سکینڈ کلاس ۔ ٹرین میں  سی سی ٹی وی کیمرے، الیکٹرانک  تجوریاں اور ہر کوچ کے لیے وقف سیکیورٹی گارڈ جیسے حفاظتی  سہولیتا کو بڑھایا گیا ہے ۔

بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کا آغاز حکومت ہند کی پہل "ایک بھارت شریشٹھ بھارت" اور "دیکھو اپنا دیش" کے مطابق ہے تاکہ گھریلو سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔ یہ سفر اے 2 ٹائر میں فی کس 1,06,990روپے اور اے سی 1 (کیبن) کے لیے فی کس  1,31,990روپے  اور اے سی 1 (کوپے)  کے لیے فی کس 1,49,290روپے  سے شروع ہونے والی قیمت کی حد پر  آئی آر سی ٹی سی ٹورسٹ ٹرین 15 دنوں کا تمام شامل ٹور پیکج ہوگا۔ ٹرین کے کرایہ میں متعلقہ زمرے میں سفر ، اے سی ہوٹل میں رات کا قیام ، تمام طرح کے کھانے (صرف سبزی خور) ، بسوں میں تمام منتقلی اورسیاحتی مقامات ، ٹریول انشورنس اور گائیڈ وغیرہ کی خدمات شامل ہوں گی۔ سفر کے دوران تمام ضروری صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے گا اور آئی آر سی ٹی سی  مہمانوں کو ایک محفوظ اور یادگار تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔

موجودہ کووڈ 19کے منظر نامے میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے، 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مہمانوں کے لیے مکمل ٹیکہ کاری (ڈبل ڈوز) لازمی ہے۔ اس کے علاوہ، آئی آر سی ٹی سی  تمام سیاحوں کو ایک حفاظتی کٹ بھی فراہم کرے گا، جس میں چہرے کا ماسک، ہاتھ کے دستانے اور سینیٹائزر شامل ہوں گے۔ تمام سیاحوں اور عملے کے درجہ حرارت کی باقاعدہ جانچ، ہالٹ اسٹیشنوں پر بار بار ٹرین کی صفائی وغیرہ اور دیگر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئی ہیں۔ عملے کی اچھی طرح اسکریننگ کی جائے گی اور ہر کھانے بعد کچن اور ریستوراں کو صاف کیا جائے گا۔

اس پیکج کو زیادہ پرکشش اور بڑی آبادی کے لیے سستی بنانے کے لیے، آئی آر سی ٹی سی   نے پے ٹی ایم اور ریزر پے گیٹ وے کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ کل ادائیگی کوچھوٹی  رقم  کی ای ایم آئی   میں بدلنے کے لیے ای ایم آئی  کا آپشن فراہم کیا جا سکے۔۔

مزید تفصیلات کے لیے آپ آئی آر سی ٹی سی  کی ویب سائٹ: https://www.irctctourism.com/  پر لاگ آن کرسکتے ہیں ویب پورٹل پر ہونے والی بکنگ "پہلے آئیں پہلے پائیں " کی بنیاد پر آن لائن دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

2313



(Release ID: 1904288) Visitor Counter : 125