وزارتِ تعلیم

تعلیمی اجلاس 2023-24 سے 57 معروف مرکزی/ریاستی حکومتی یونیورسٹیوں/ اداروں میں چار سالہ انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام(آئی ٹی ای پی) شروع کیا گیا

Posted On: 04 MAR 2023 4:03PM by PIB Delhi

نیشنل کونسل آف ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای). نے تعلیمی سیشن 2023-24 سے ملک بھر کے 57 ٹیچر ایجوکیشن اداروں (ٹی آئی ایز ) میں انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام (آئی ٹی ای پی) کا آغاز کیا ہے۔ یہ این ای پی  2020 کے تحت ای کا این سی ٹی ای کے. فلیگ شپ پروگرام ہے۔

آئی ٹی ای پی، جسے 26 اکتوبر 2021 کو متعارف کیا گیا تھا، ایک 4 سالہ دوہری جامع انڈرگریجویٹ ڈگری ہے جو  بی ایس سی/بی-ایڈ، اور بی کام بی ایڈ کورسز پیش کرتا ہے۔ یہ کورس اسکول کے نئےڈھانچہ میں اساتذہ کو 4 مراحل کے لیے تیار کرے گا یعنی بنیادی، تیاری، مڈل اور سیکنڈری (5+3+3+4)۔ یہ پروگرام ابتدائی طور پر معروف مرکزی/ریاستی حکومتی یونیورسٹیوں/ اداروں میں پائلٹ موڈ میں چلایا جا رہا ہے۔ آئی ٹی ای پی ان تمام طلباء کے لیے دستیاب ہو گا جو ثانوی تعلیم کے بعد آئی ٹی ای پی موڈ میں چلایا جا رہا ہے۔ تدریس کو اپنے کیریئر کے طور پر اختیار کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

اس مربوط کورس سے طلباء کو ایک سال کی بچت ہو گی کیونکہ وہ موجودہ بی-ایڈ اسکیم کے لیے درکار 5 سال کے بجائے 4 سال میں کورس مکمل کریں گے۔ اس کے لیے داخلہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی ای) کے ذریعے نیشنل کامن انٹرنس ٹیسٹ (این سی ای ٹی) کے ذریعے کیا جائے گا۔

آئی ٹی ای پی نہ صرف جدید ترین تعلیم فراہم کرے گا بلکہ ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم(ای سی سی ای) ، بنیادی خواندگی اور عدد (ایف ایل این)، جامع تعلیم اور ہندوستان اور اس کی اقدار/ اخلاقیات/ آرٹ کی تفہیم، روایات اور دیگر مضامین کی بنیاد بھی رکھے گا۔ یہ کورس اساتذہ کے تعلیمی شعبے کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ کورس اساتذہ کے تعلیمی شعبے کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہندوستانی اقدار اور روایات پر مبنی کثیر الضابطہ ماحول کے ذریعے، اس کورس سے پاس آؤٹ ہونے والے ممکنہ اساتذہ کو 21ویں صدی کے عالمی معیار کے تقاضوں سے روشناس کرایا جائے گا اور اس طرح وہ نئے ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2318



(Release ID: 1904286) Visitor Counter : 389